احتساب قادیانیت جلد نمبر 53 |
|
ایک عجیب فرشتہ مرزا قادیانی بقول شخصے ’’جیسی روح ویسے فرشتے‘‘ خود بدولت پنجابی نبی تھے۔ آپ کے پاس فرشتے بھی پنجابی آتے ہیں اور وحی بھی پنجابی ہوتی ہے، فرماتے ہیں: ’’۵؍مارچ ۱۹۰۵ء کو میں نے خواب دیکھا کہ ایک شخص جو فرشتہ معلوم ہوتا تھا۔ میرے سامنے آیا اور اس نے بہت سا روپیہ میرے دامن میں ڈال دیا۔ میں نے اس کا نام پوچھا اس نے کہا نام کچھ نہیں۔ میں نے کہا کہ آخر کچھ نام تو ہونا چاہئے۔ اس نے کہا میرا نام ہے ٹیچی۔ ٹیچی پنجابی زبان میں وقت مقررہ کو کہتے ہیں۔ یعنی عین ضرورت کے وقت پر آنے والا۔ تب میری آنکھ کھل گئی۔بعد اس کے خدا تعالیٰ کی طرف سے کیاڈاک کے ذریعہ سے اور کیا براہ راست لوگوں کے ہاتھوں سے اس قدر مالی فتوحات ہوئیں جتنا خیال و گمان نہ تھا اور کئی ہزار روپیہ آیا۔‘‘ (حقیقت الوحی ص۳۳۲،خزائن ج۲۲ص۳۴۶) کیا آج تک کسی نے فرشتہ کا یہ انوکھا نام ٹیچی ٹیچی سنا؟ مرزا قادیانی نبی بنیں تو فرشتوں کے ایسے ایسے عجیب و غریب نام بتائیں۔ واہ کیا کہنا۔ مرزا قادیانی کے یہ الہام نہیں بلکہ ’’اضغاث احلام‘‘ ہیں۔ پنجابی میں مثل مشہور ہے ’’بلی کا خواب چھچھڑے‘‘ مرزا قادیانی کو روپیوں کے ہی خواب آتے ہیں اور ایسے ایسے فرشتوں کا نزول ہوتا ہے کہ نام سن کر ہی دنگ رہ جائیں۔ مسلمانو! غور کرو۔ کیا کوئی ذی بصیرت ایک منٹ کے لئے بھی ایسے شخص کو ملہم، مجدد یا رسول اور نبی تسلیم کر سکتاہے؟ مرزا قادیانی نے چند روز اپنی دکان خوب چلائی، روپے خوب ملے۔ اولاد کے لئے بھی ایک سبیل پیدا کر گئے۔ مقبرہ بہشتی میں جو شخص دفن ہوکر جنت لیناچاہے۔ وہ آپ کی اولاد کے نام اپنی کچھ زمین بیع کر دے اور براہ راست بہشت بریں میں چلا جائے۔ بھائیو! اگر اس نازک وقت میں ایمان کی سلامتی مطلوب ہے تو مسلمانوںکی بڑی جماعت (سواد اعظم) مقلدین اہل سنت والجماعت سے مل جاؤ۔ ’’اتبعوالسواد الاعظم فانہ من شذشذ فی النار‘‘ الراقم خاکسار ابوالفضل محمدکرم الدین دبیر، متوطن بھیں ضلع جہلم مؤلف آفتاب ہدایت M