احتساب قادیانیت جلد نمبر 53 |
|
بن مریم ہے اور آپ کا یہ نام نہیں نہ مریم کے بیٹے ہیں۔ اس لئے آپ نے عیسیٰ بن مریم بننے کی ایسی توجیہ فرمائی کہ پڑھ کر ہنسی آتی ہے۔ فرماتے ہیں:’’جیساکہ براہین احمدیہ سے ظاہر ہے دو برس تک صفت مریمیت میں، میں نے پرورش پائی اور پردہ میں نشوونما پاتا رہا۔ پھر جب اس پر دو برس گزرے تو جیسا کہ براہین احمدیہ میں ہے ،مریم کی طرح عیسیٰ کی روح مجھ میں نفخ کی گئی اور استعارہ کے رنگ میں مجھے حاملہ ٹھہرایا گیا اور کئی مہینے کے بعد جو دس مہینے سے زیادہ نہیں، مجھے مریم سے عیسیٰ بنایاگیا۔ اس طورسے میں عیسیٰ بن مریم ٹھہرا۔‘‘ (کشتی نوح ص۴۶،۴۷، خزائن ج۱۹ ص۵۰) عیسائیوں کی تثلیث تو سنا کرتے تھے۔ مرزا قادیانی ان سے بھی بڑھ گئے۔ آپ مرد سے عورت بن گئے۔ دو سال عورت کی صفت میں پرورش پائی۔ پھر آپ کو حمل بھی ہوگیا۔ وہ دس مہینے رہا۔ پھر بچہ (عیسیٰ) جنا۔ مرزا قادیانی تھے تو ایک، مگر،آپ ہی مرد غلام احمد، آپ ہی عورت (مریم) آپ ہی بچہ(عیسیٰ) ہیں۔ سبحان اﷲ! خود کوزہ و خودکوزہ گرو خودگل کوزہ۔ بھلا ان رازوں کو کون سمجھے؟ کوئی سمجھے توکیا سمجھے…کوئی جانے توکیاجانے پیش گوئیوں پر خدا کے دستخط اور انبیاء سے تو مکالمہ بذریعہ وحی ہوا کرتا تھا۔ مرزا قادیانی کے پاس(معاذ اﷲ) خود اﷲ میاں تشریف لاتے۔ پیش گوئیوں کی مسل پیش ہو جاتی ہے۔ سرخی کے قلم سے دستخط کئے جاتے ہیں۔ (حقیقت الوحی ص۲۵۵، خزائن ج۲۲ ص۲۶۷)میںبالتفصیل اس واقعہ کا ذکر فرماتے ہیں کہ مرزا نے اپنی پیش گوئیوں کی مسل دستخط کرانے کے لئے خدا تعالیٰ کے پیش کی۔ اﷲ تعالیٰ نے بغیر تامل کے دستخط کر دیئے۔ دستخط کرتے وقت قلم کو چھڑکا تو سرخی کے قطرات اڑ کر مرزا قادیانی کے کرتے اور ان کے مرید عبداﷲ کی ٹوپی پر جا پڑے۔ اب تک نشانات موجود ہیں۔ (مرزا قادیانی نے معاذ اﷲ ) اﷲ تعالیٰ کو ایک خام نویس طفل مکتب بنالیا۔ جو لکھتے ہوئے ہاتھ منہ اور کپڑے سیاہ کر لیتا ہے۔ بریں عقل و دانش بباید گریست