احتساب قادیانیت جلد نمبر 53 |
|
اس حدیث سے فرشتہ کا نظر آنا، اس کا جسم پر ہاتھ پھیرنا اور فرشتہ کی آواز کا سنا جانا ثابت ہوا۔ ۲۷… رمضان کی ہر رات میں جبرائیل علیہ السلام آنحضرتﷺ سے ملاقات کرتے اورحضرت ﷺاس کے ساتھ قرآن مجید کا دور کرتے۔ (بخاری و مسلم مشکوٰۃ۱۸۳، باب الاعتکاف) ۲۸… اسید بن حضیر رضی اﷲ عنہ نے تہجد کی نماز پڑھی سر پر ایک سائبان دیکھا جس میں چراغ نظر آتے تھے۔ صبح رسول اﷲﷺ نے اس کو فرمایا وہ فرشتے تھے۔ تیرے پڑھنے کی آواز پر نزدیک آئے تھے۔ اگر توپڑھتا رہتا تو وہ ایسی حالت میں صبح کرتے کہ لوگ ان کو دیکھ لیتے۔ وہ چھپ نہ جاتے۔ (حدیث بخاری و مسلم مشکوٰۃ ص۱۸۴، کتاب فضائل القرآن) ۲۹… اس اثناء میں کہ جبرائیل علیہ السلام نبیﷺ کے پاس بیٹھا ہے۔ اوپر سے ایک سخت آواز سنی۔ پھر سراٹھایا اورکہا کہ یہ آسمان کا ایک دروازہ آج کھلا ہے۔ آج کے سوا کبھی نہیں کھلا تھا۔ پھر اس سے ایک فرشتہ اترا ہے۔ آج دن کے سوا کبھی نہیں اترا تھا۔الخ! (مسلم مشکوٰۃ ص۱۸۵، کتاب فضائل القرآن) ۳۰… حنظلہ رضی اﷲ عنہ اور ابوبکر رضی اﷲ عنہ نے رسول اﷲﷺ کی خدمت میں عرض کیا کہ آپ کی خدمت میں حاضر ہونے کے وقت جو حضور دل ہوتا ہے وہ غیر حاضری کے وقت نہیں رہتا۔ آپؐ نے جواب دیا کہ یہ حالت گاہ گاہ اندک زمانہ ہوا کرتی ہے۔ اگر یہ حالت دائم رہے تو فرشتے تمہاری بچھونوں پر اور راہوں میں تم سے مصافحہ کریں۔ (حدیث مسلم مشکوۃ ص۱۹۷،۱۹۸، باب ذکر اﷲ عزوجل والتقرب الیہ) ۳۱… رسول اﷲﷺ نے فرمایا دجال کے آنے کے وقت مدینہ کے سب راہوں پر نگہبانی کے واسطے فرشتے ہوںگے۔ (حدیث بخاری و مسلم مشکوٰۃ ص۲۴۰، باب حرم المدینہ حرسہا اﷲ تعالیٰ) ۳۲… رسول اﷲﷺ نے فرمایا برہنہ ہونے سے پرہیز کرو۔ کیونکہ تمہارے ساتھ وہ فرشتے رہتے ہیں جو بجز حالت براز و جماع کے وقت کبھی تم سے جدا نہیں ہوتے۔ سو ان سے شرم کرو اور ان کی تعظیم کرو۔ (حدیث ترمذی مشکوٰۃ ص۲۶۹، باب النظر الیٰ المخطوبۃ وبیان والعورات) ۳۳… رسول اﷲﷺ نے فرمایا ایک مرد اپنے بھائی کی ملاقات کو کسی گاؤں کو چلا تو اس کی راہ پر اﷲ تعالیٰ نے ایک فرشتہ بٹھایا۔ فرشتہ نے پوچھا کہاں جاتا ہے؟اس نے جواب دیا کہ بھائی کی ملاقات کو جاتا ہوں۔الخ! (حدیث مسلم مشکوٰۃ ص۴۲۵،۴۲۶، باب الجب فی اﷲ ومن اﷲ) ۳۴… رسول اﷲﷺ غار حرا میں معتکف تھے۔ جبرائیل علیہ السلام نے آکر کہا پڑھو آپ نے