احتساب قادیانیت جلد نمبر 53 |
|
۱۳… رسول اﷲﷺ نے فرمایا کہ ہر انسان کے ساتھ ایک قرین جنی اور ایک ملکی ہوتا ہے۔ (حدیث مسلم مشکوٰۃ ص۱۸، باب فی الوسوسۃ) ۱۴… رسول اﷲﷺ نے فرمایا اﷲ تعالیٰ فرشتہ کو بھیجتا ہے اور وہ رحم میں جنین میں جان ڈالتا ہے۔ (حدیث بخاری و مسلم مشکوٰۃ ص۲۰، باب الایمان بالقدر) ۱۵… رسول اﷲﷺ نے فرمایا دوفرشتے منکر و نکیر سیاہ رنگ گربہ چشم قبر میں آتے ہیں اور میت کو بٹھا کر رب کی ربوبیت اور رسول کی رسالت پوچھتے ہیں اور کافر کو لوہے کی گرز سے مارتے ہیں اور وہ ایسا چلاّتا ہے کہ جن اور انسان کے سوا باقی سب مخلوق اس کے چلاّنے کی آواز سنتے ہیں وغیرہ غیرہ۔ (بخاری و ترمذی و ابن ماجہ مشکوٰۃ ص۲۴،تا۲۶، باب اثبات عذاب لقبر) ۱۶… رسول اﷲﷺ نے فرمایا سعد بن معاذ رضی اﷲ عنہ کے جنازہ پر ۷۰ ہزار فرشتہ حاضر ہوا۔ (حدیث نسائی مشکوٰۃ ص۲۶، باب اثبات عذاب لقبر) ۱۷… رسول اﷲ ﷺ نے فرمایا جو لوگ خانہ خدا میں بیٹھ کر قرآن پڑھتے پڑھاتے ہیں فرشتے ان کو گھیر لیتے ہیں۔ (حدیث مسلم مشکوٰۃ ص۳۲،۳۳، کتاب العلم) ۱۸… رسول اﷲﷺ نے فرمایا جبرائیل علیہ السلام نے بیت اﷲ میں ایک دن پانچ نمازیں اول وقت میں اور دوسرے دن آخر وقت میں امام بن کر مجھ کو پڑھائیں۔ (حدیث ابوداؤد اور ترمذی مشکوٰۃ ص۵۹، باب المواقیت)اس حدیث سے جبرائیل کا مرعی اور اس کے صوت کا مسموع ہونا ثابت ہوا۔ ۱۹… رسول اﷲ ﷺ نے فرمایا شب و روز میں نوبت بنوبت تمہارے پاس فرشتے آتے ہیں اور فجر اورعصر کی نماز میں جمع ہوتے ہیں اور پھر رات والے چڑھ جاتے ہیں پھر اﷲ تعالیٰ ان سے پوچھتا ہے میرے بندوں کو کس حال میں چھوڑ آئے ہو؟ جواب دیتے ہیں ہم گئے تھے تو نماز پڑھ رہے تھے اور نماز پڑھتوں کو ہم چھوڑ آئے ہیں۔(حدیث بخاری و مسلم مشکوٰۃ ص۶۲، باب فضائل الصلوٰۃ) ۲۰… رسول اﷲﷺ نے فرمایا لہسن و پیاز خام کھا کر مسجد میں نہ آوے کیونکہ فرشتوں کو ایذا پہنچتی ہے۔ (حدیث بخاری و مسلم مشکوٰۃ ص۶۸، باب المساجد ومواضع الصلوٰۃ) ۲۱… ایک مرد نے قومہ میں حضرت محمدﷺ کے پیچھے :’’ربنالک الحمد حمدًا کثیرا طیبا مبارکا فیہ‘‘ پڑھا۔ رسول اﷲﷺ نے نماز سے فارغ ہو کر فرمایا۔ میں نے تیس سے کچھ زیادہ فرشتے اس دعا کو دوڑ دوڑ لیتے دیکھے ہیں کہ کون ان میں سے اس کو پہلے لکھ لے۔ (حدیث بخاری مشکوٰۃ ص۸۲، باب الرکوع) ۲۲… رسول اﷲﷺ نے فرمایا کہ اﷲ تعالیٰ کے فرشتے زمین پر پھرتے ہیں۔ میری امت کا