احتساب قادیانیت جلد نمبر 53 |
|
مرزا کی ہی تحریر سے ایسی ایسی غلطیاں نکالی ہیں کہ جن پر ایک طفل مکتب بھی ہنستا ہے۔ مرزا کا یہ دعویٰ کہ میں مستجاب الدعوات اور ملہم ہوں۔ مگر آپ نے جو دعا کی قبول نہ ہوئی اور جو الہام کیا وہ غلط نکلا اور جو پیشین گوئی کی وہ جھوٹ نکلی۔ چنانچہ ۱۸۹۳ء میں مرزا کاڈپٹی عبداﷲ آتھم کے ساتھ مباحثہ ہوا اور جب آپ وہاں کم بضاعتی کے باعث ہار گئے تو ڈپٹی صاحب موصوف کی نسبت مفصلہ ذیل پیش گوئی کی۔ ’’میں اس وقت اقرار کرتا ہوں کہ اگر یہ پیش گوئی جھوٹی نکلے، یعنی وہ فریق جو خدا تعالیٰ کے نزدیک جھوٹ پر ہے،۱۵ ماہ کے عرصہ میں آج کی تاریخ سے بسزائے موت ہاویہ میں نہ پڑے تو میں ہر ایک سزا اٹھانے کے لئے تیار ہوں۔ مجھ کو ذلیل کیا جائے۔ میرے گلے میں رسہ ڈال دیا جائے۔ مجھ کوپھانسی دیاجائے۔ ہر ایک بات کے لئے تیار ہوں۔ میں اﷲ جل شانہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ ضروروہ ایسا ہی کرے گا۔ ضرور کرے گا،ضرور کرے گا۔ زمین و آسمان ٹل جاویں گے پراس کی باتیں نہ ٹلیں گی… اگر میںجھوٹا ہوں تو میرے لئے سولی تیار رکھو اور تمام شیطانوں اور بد کاروں اور لعنتیوں سے زیادہ مجھے قرار دو۔‘‘ (مجموعہ اشتہارات ج۱ص۴۳۵) مگر اس قادر کریم نے جس کے دست قدرت میں ہر ایک کی موت اور زندگی ہے۔ عبداﷲ آتھم کا ایک بال بیگا نہ کیا اور مرزا کی یہ پیش گوئی حرف غلط کی طرح اڑ گئی اور مرزا اپنے کہنے کے مطابق آپ ہی لعنتی، بدکاروں کا بدکار اور شیطانوں کا شیطان بنا اور عیسائیوں نے بعد گزرنے معیاد مقرر کردہ مرزا۔ امرتسر میں عبداﷲ آتھم کو شہر میں ایک گاڑی پرسوار کر کے پھرایا اور اس گاڑی کے اوپر ایک کپڑا لگایا جس پر موٹے موٹے حروف میں لکھا کہ ’’اسلام جھوٹا ہے۔‘‘ کون ایسا مسلمان تھا جس کو یہ دیکھ کر اور سن کر مرزا قادیانی کی جھوٹی پیش گوئی کی بدولت سخت صدمہ نہ پہنچا ہوگا اور اسی پر عیسائیوں نے بس نہیں کی بلکہ اشتہارات چھاپ چھاپ کر تقسیم کئے اور ہزاروں گالیاں اسلام اوربانی اسلام کو اسی مرزا کی پیش گوئی کی بناء پر مسلمانوں کو سننی پڑیں۔ بلکہ مرزا کے رشتہ داروں میں سے آپ کے خالہ زاد بھائی محمد سعید نے دین عیسوی قبول۱؎ کر لیا اوراس نے ایک اشتہار میں عیسائیوں کی طرف سے عبداﷲ آتھم کی پیش گوئی کے متعلق اسلام اور بانی اسلام کو وہ سخت اور سست لکھا کہ الامان۔ ۱؎ مرزا تو کسر صلیب سے ہمیشہ یہی مراد لیتا ہے کہ عیسائی مسیح موعود پرایمان لائیں گے مگر اب تک ہزاروں عیسائیوں کا مرزا کے ہاتھ پر ایمان لانا تو درکنار دس پانچ عیسائی بھی آپ پر ایمان نہیں لائے۔ بلکہ مرزا کے قریبی رشتہ دار ہی عیسائی ہو گئے۔ اگر اسی کا نام کسر صلیب ہے تو مرزا کی تاویل بہت عمدہ ہے۔