احتساب قادیانیت جلد نمبر 53 |
|
ترجمہ کیا ہے کہ ہم نے یوسف پراحسا ن کیا انتہیٰ۔ (براہین ص۵۵۵، خزائن ج۱ص۶۶۲) غرضیکہ جن آیات کو جس طرح چاہا تحریف و تبدیل کرلینا اور لکھ دینا مرزا کے نزدیک تو جائز ہے۔ شاید اس لئے کہ آپ کا دعویٰ ہے کہ ’’میں نبی اور رسول بھی ہوں۔‘‘ (توضیح مرام ص۱۸، خزائن ج۳ص۶۰، ازالہ اوہام ص۱۹۲، خزائن ج۳ ص۱۹۳) ۳… آج تک جو الہامات اور پیشین گوئیاں مرزا نے کی ہیں۔ خدا کے فضل و کرم سے ایک بھی پوری نہیں ہوئی۔ غیر اقوام کے پیشواؤں اور لیڈروں کو آپ نے مخاطب بنا کر وہ وہ گالیاں نکالی ہیں کہ الامان جس کے جواب میں انہوں نے اہل اسلام کے پیشواؤں خصوصاً آنحضرتﷺ کی نسبت ایسی سخت لن ترانی کی ہے کہ قلم باوجود دوزبان ہونے کے لکھنے سے قاصر ہے۔ آپ ہی نے جنہوں نے اسلام کو دوسری قوموں کے سامنے سخت ذلیل اور رسوا کیا تھا اور سخت گالیاں نکلوائی تھیں۔ مگر اہل اسلام کے علماء اور سجادہ نشینوں وغیرہ وغیرہ کو بھی سوا بے ایمانوں، بد ذاتوں اور یہودیوں کے نہیںلکھا۔ جس کو شک ہو وہ دیکھیں (ضمیمہ انجام آتھم ص۲۱،خزائن ج۱۱ ص۳۰۵ اور ازالہ اوہام ص۲۵، خزائن ج۳ص۱۱۵)بلکہ (ازالہ اوہام ٹائٹل پیج، خزائن ج۳ ص۱۰۲) پر لکھا ہے:’’اے میرے مخالف الراے مولویو اور صوفیو اور سجادہ نشینوجو مکذب اور مکفر ہو وغیرہ وغیرہ۔‘‘ او ر ہمیشہ جس نے آپ کو ایسے ایسے کاموں سے منع کیا تو جھٹ اس کی موت کا الہام ساتھ ہی موجود ہوا اور لطف یہ کہ غیروں کے لئے تو موت فوت ذلت اور بربادی کے الہام ہوئے جیساکہ ’’ہر ایک شاخ تیرے جدی بھائیوں کی کاٹی جاوے گی اور وہ جلد لاولد رہ کر ختم ہو جاوے گی اگر وہ توبہ نہ کرے گی تو خدا ان پر بلا نازل کرے گا کہ وہ نابود ہو جاویں گے۔ ان کے گھر بیواؤں سے بھر جائیں گے۔ ان کی دیواروں پر غضب نازل ہوگا۔‘‘وغیرہ وغیرہ۔ دیکھو (مجموعہ اشتہارات ج۱ص۱۰۲) اوراسی طرح مر جائے گا عبداﷲ آتھم، مر جائے گا احمد بیگ کا داماد،ذلیل ہو گا ملا محمد بخش، ذلیل ہوگا مولوی محمد حسین، ذلیل ہوگا مولوی ابوالحسن تبتی، مر جائے گا لیکھرام پشاوری، مر جائے گا مولوی محمد حسین ۵۲ برس کی عمر میں۔ اور خاص مرزا کی ذات کے لئے یہ الہام ہوئے۔ تیرے گھر لڑکا پیدا ہوگا۔ تو دشمنوں پرفتح پائے گا۔ تیرا گھر برکت سے بھرے گا اور پھر خدا فرماتا ہے کہ میں اپنی نعمتیں تجھ پر پوری کروں گا اور خواتین مبارکہ سے جن میں سے تو بعض کو اس کے بعد پائے گا۔ تیری نسل بہت ہوگی اور میں تیری ذریت کو بڑھاؤں گا اور برکت دوں گا تیری نسل کثرت سے ملکوں میں پھیل جائے گی اور میں تیرے خالص اور دلی محبوب کا گروہ بھی بڑھا دوں گا اور ان کے نفوس و اموال میں برکت دوں