احتساب قادیانیت جلد نمبر 53 |
|
مگرنہ تو وہ روپیہ مرزا نے واپس کیا اور نہ نور الدین کو ہی اجازت دی کہ وہ ہی غریب اور سادہ لوح مسلمانوں کو روپیہ واپس کر دیتا۔ پس اس قسم کا مذموم فعل یعنی حق العباد کا دیدہ و دانستہ مسائل سے واقف ہو کر غصب کرنا جبکہ ایک عام مسلمان اس کو اچھا نہیں سمجھتا۔ توجو ولی اﷲ، مجدد، محدث، امام الزمان، مہدی،مسیح موعود، نبی بلکہ رسول ہونے کا دعویٰ کر کے پھر ایسا قبیح کام کرے تو کیا اس کے لئے شرم کی بات نہیں؟ ۲… کتاب براہین جس سے ہزار درجہ الف لیلہ کو اپنی ساخت پر فخر ہے۔ اس کی تصنیف کے بعد کئی ایک کتابیں مرزانی مثل ازالہ، توضیح مرام، فتح اسلام وغیرہ وغیرہ لکھیں اور ان میں بہت سی آیات قرآن شریف کو جیسا کہ :’’مارمیت اذرمیت ولکن اﷲ رمی…الرحمن علم القران…یاعیسیٰ انی متوفیک ورافعک الیّ…ھوالذی ارسل رسولہ بالھدی ودین الحق لیظہرہ علی الدین کلہ‘‘ وغیرہ وغیرہ اپنے حق میں نازل ہونا لکھ کر اس کے مصداق خود بن بیٹھے ہیں۔ دیکھو (ازالہ اوہام ص۱۹۲، خزائن ج۳ ص۱۹۳) جب علماء دین نے کہا ہم سے ان امور میں تصفیہ کرو۔ تو الہام ہوا کہ حکم نہیں ایک دوآیات قرآن شریف کا اپنے حق میں نازل ہونا نہیں لکھتے۔ بلکہ سینکڑوں آیات آپ کے لئے ہی ہیں جو بطو ر پیشین گوئی پہلے ہی سے قرآن میں موجود ہیں اور آج تک مرزا کے سواء کوئی ولی، محدث، مجدد اور عالم ایسا نہیں گزرا جو ان آیات کے معنی یا مطلب سمجھتا۔ غرضیکہ قریباً تمام قرآن شریف اپنے حق میں ہی نازل ہونا بیان فرماتے ہیں اور یہ بھی لکھتے ہیں کہ قادیاں کا نام بھی قرآن شریف میں موجود ہے اور خدا نے قادیاں کا نام عزت کے ساتھ قرآن میں ذکر کیا ہے۔ جیسا کہ: ’’انا انزلناہ قریبا من القادیان‘‘ (ازالہ اوہام حاشیہ ص۷۷، خزائن ج۳ص۱۴۰) قرآن کی آیات کو مقدم مؤخر کر لینا تو آپ کے نزدیک ایک ادنیٰ بات ہے اور تحریف معنوی کے علاوہ تحریف لفظی بھی اپنے مطلب کے مطابق کر لینا آپ کے نزدیک جائز ہے۔ جیسا کہ آیت :’’وماکان اﷲ لیعذبھم وانت فیھم‘‘ اور’’وماکان اﷲ لیعذبھم وھم یستغفرون‘‘ کو اپنے حق میں نازل ہونا لکھا ہے تو اس میںدوسرے:’’وما کان اﷲ‘‘ کے پیچھے لفظ ’’معذبھم‘‘ قرآن مجید میں ہے۔ اس کو ’’لیعذبھم‘‘ بدلا دیا ہے۔ دیکھو مرزا کی کتاب (براہین ص۵۱۴،خزائن ج۱ص۶۱۳)پھرآیت:’’وکذلک مننا علی یوسف لنصرف عنہ السوء والفحشائ‘‘کو اپنے حق میں نازل لکھ کر آخیر اس کے ترجمہ میں لکھتا ہے کہ اس جگہ یوسف کے لفظ سے بھی عاجز(مرزا) مراد ہے اور اس آیت میں لفظ’’مکنّا‘‘کو مننا سے تحریف کیا ہے اور اسی لفظ کا