احتساب قادیانیت جلد نمبر 53 |
|
علیہ السلام قرب قیامت میں کامل اصلاح فرمائیں گے اور حشراتی مذاہب کو جڑھ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ مرزائی دھوکے باز کو شرم کرنی چاہئے۔ ناواقفوں کو ایسے واہی دھوکے نہیں دینے چاہئیں۔ دسواں دھوکہ قولہ… اور دوسری امت کا ایک نبی ان کی اصلاح کے واسطے پہلے سے ریزور رکھناپڑا تاکہ وقت ضرورت کام آوے۔ (بلفظہ ص۴) اقول… ہم لکھ چکے ہیں کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام اسی امت مرحومہ میں داخل ہیں تو پھر دوسری امت کیسی؟ یہی دھوکہ بے علمی کا ہے۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو ریزرو رکھنے کی ضرورت اس لئے مقدر رکھی گئی ہے کہ دنیا میں نئے نئے فرقے دہریہ ادّعائے نبوت کرنے والے۔ امت مرحومہ سے نکل کر نئے پیغمبر کی امت میں داخل ہونے والے۔ معجزات قرآنی کے انکار کرنے والے۔ توہینات انبیاء علیہم السلام کرنے والے بالخصوص انہیں ریزور سٹ نبی علیہ السلام(حضرت عیسیٰ علیہ السلام) کو گالیاں دینے والے۔ ان کی حیات الیٰ الآن کا انکار کر کے تمسخر کرنے والے۔ ان کے معجزات کو مسمریزم کہنے والے۔ ان کو یوسف نجار کا بیٹا کہنے والے اور ان پر گندے بہتان لگانے والے۔ حضرت محمدﷺ کی توہین کرنے والے۔ معراج جسمانی کا انکار کرنے والے۔ دوزخ و بہشت کا انکار کرنے والے۔ روح اورفرشتوں کا انکار کرنے والے وغیر ہ غیرہ جو پیدا ہو گئے ہیں۔ ان کا قلع قمع کریں۔ اس وقت یہ لوگ فرار ہو کر جھاڑیوں، پتھروں، غاروں، قبروں میں جا جا کر چھپیں گے۔ تب ہر ایک جھاڑی، پتھر، غار ،قبر وغیرہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو آوازیں دے دے کر بتلائیں گے کہ یہود مردود یہ چھپا ہے۔ یہاں ہے وہاں ہے۔ تب بہت بری ذلتوں کے ساتھ مارے جائیں، جہنم رسید ہوںگے۔ زمین دنیا ان غلاظتوںسے پا ک ہو جائے گی۔ یہ ہے حضرت مسیح علیہ السلام کے ریزرو رکھنے کی ضرورت۔ ’’تلک عشرۃ کاملۃ‘‘ یہ دس دھوکے مرزائی مشتہر کے جواب پورے ہو گئے جو مسلمانوں کی آگاہی کے لئے لکھے گئے ہیں۔ اﷲ تبارک وتعالیٰ سب مسلمانوں کو ان دھوکوں سے بچائے۔ آمین، ثم امین۔ اسلام کے چار پیغمبران علیہم السلام کا اس وقت تک زندہ ہونا میں نے پہلے ابتداء ہی میں عرض کیا تھا کہ مرزائی لوگ صرف حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی