احتساب قادیانیت جلد نمبر 53 |
قتل دجال و رونق و ترقی اسلام کے انتقال فرمائیں گے۔ مسلمان نماز جنازہ پڑھیں گے اورپھر مدینہ منورہ میں حضرت رسولﷺ کے روضہ مطہرہ میں دفن کئے جائیں گے جن کے لئے اس وقت تک قبر کی جگہ خالی رکھی ہے۔ پس ثابت ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو حضرت رسول اﷲﷺ پر فضیلت نہیں ہے۔ البتہ مرزائی لوگ مرزا قادیانی کی فضیلت حضرت رسول اﷲﷺ پر ثابت کرتے ہیں جیسے کہ اوپر عرض کیاگیاہے۔ آٹھواں دھوکہ قولہ… حضرت مسیح پر حملہ ہوتا ہے کہ خدا نے تو انہیں فرمایاتھاکہ جب تک زندہ ہو زکوٰۃ دیتے رہنا۔ اب ۱۹۰۰ سال سے آسمان پر پناہ گزین ہوکر اس حکم کو ٹال رہے ہیں۔ (بلفظہ ص۴) اقول… (الف) یہ دھوکہ نہایت استہزا اور جہالت کے ساتھ دیا جاتا ہے۔ جس زکوٰۃ کے ادا کرنے کا حضرت عیسیٰ علیہ السلام اقرار فرماتے ہیں۔ یعنی:’’واوصانی بالصلوٰۃ والزکوٰۃ مادمت حیا (مریم:۳۱)‘‘ یعنی میں جب تک زندہ رہوں نماز اور زکوٰۃ ادا کرتا رہوں گا۔ وہ نماز فرشتوں کی سی نماز ہے اور وہ زکوٰۃ فرشتوں کی سی زکوٰۃ ہے۔ یہ زکوٰۃ پاکیزہ رہنا ہے۔ جیسا کہ کتب لغت اور قرآن کریم سے واضح ہے۔ اﷲ تعالیٰ نے فرمایا ہے حضرت یحییٰ علیہ السلام کے بارہ میں:’’وحنانا من لدنا و زکوٰۃ (مریم:۱۳)‘‘ یعنی ہم نے (حضرت یحییٰ علیہ السلام کو) نرم دلی اور پاکیزگی عنایت کی ہے۔ دیکھئے یہاں قرآن شریف میں زکوٰۃ کے معنی پاکیزگی کے کئے ہیں۔ زکوٰۃ مالی کے نہیں ہیں۔ علاوہ ازیں خداوند کریم نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے لئے لفظ خاص زکی کا فرمایا ہے:’’قال اﷲ تعالیٰ لاھب لک غلامازکیا (مریم:۱۹)‘‘یعنی حضرت جبرائیل علیہ السلام نے حضرت مریم علیہا السلام سے کہا کہ میں خدا کے حکم سے تمہارے پاس آیا ہوں تاکہ تجھے ایک لڑکا پاکیزہ بخشوں۔ پس یہاں زکوٰۃ سے مراد پاکیزہ رہنے کے ہیں۔ اسی واسطے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو اﷲ تعالیٰ نے زکی فرمایا۔ ب… زکوٰۃ مالی کا دینا ہر انسان مالک نصاب پر جو زمین پر ہیں،فرض ہے۔ لیکن جو مخلوق آسمانوں پر ہے، ان پرفرض نہیں۔ ورنہ مرزائی دکھلائیں کہ فرشتے جو آسمانوں پر ہیں، ان پر بھی زکوٰۃ فرض ہے؟ اور کس حساب سے وہ زکوٰۃ ادا کرتے ہیں۔ ہاں ان کی نماز او ر عبادت تسبیح و تہلیل اور ذکر الٰہی ہے اور ان کی زکوٰۃ پاکیزگی ہے۔