احتساب قادیانیت جلد نمبر 53 |
|
پھرکہتے ہیں کہ آنحضرتﷺ کی وحی نے بھی غلطی کھائی۔ جو باتیں ان کو معلوم نہ ہوئیں وہ مجھ کو معلوم ہو گئیں۔ ان کو دجال، یاجوج ماجوج دابۃ الارض کا پتہ ہی نہیں لگا۔ یہ تمام حقیقت مجھ پر منکشف ہوئی۔ وغیرہ وغیرہ۔’’لاحول ولاقوۃ‘‘(ازالہ اوہام ص۶۹۱، خزائن ج۳ ص۴۷۳ ملخص) خاک بدہن اور جو میری رسالت کا منکر ہے، وہ کافر ہے۔ جتنے مسلمان اس وقت اﷲ اور رسولﷺ کو ماننے والے ان میں بڑے بڑے بزرگ اولیاء اﷲ، غوث، قطب،ابدال جو دنیا میں موجود ہیں۔ وہ سب کے سب کافر ہیں۔ کیونکہ انہوں نے مرزا قادیانی کی رسالت و نبوت کا انکار کیا اور ایمان نہیں لائے۔یہ ہیں ختم نبوت پر حملے۔ العیاذ باﷲ! حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا تشریف لانا محض بغرض قتل دجال اور رونق اسلام قرب قیامت میںہوگا۔ جو اس وقت تابع اور امتی اپنی دعاکی مقبولیت کی وجہ سے ہوکرتشریف لائیں گے۔ اس میں کوئی حملہ ختم نبوت پر نہیں ہے۔ یہ صریح دھوکہ ہے مرزا قادیانی کا۔ پس ختم نبوت پر مرزاقادیانی کا حملہ ہے نہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تشریف آوری کا۔ ساتواں دھوکہ قولہ… (۲) عیسائیوں کو خواہ مخواہ فضیلت یسوع پر ایک دلیل مل جاتی ہے کہ ہمارا یسوع زندہ ہے اور تمہارا محمدﷺ فوت ہو گیا۔ (بلفظہ ص۴) اقول… زندہ ہونا یا فوت ہو جانا کسی کی فضیلت کی کوئی دلیل نہ عیسائیوں عتیق کی ہو سکتی ہے نہ عیسائیوں جدید کی۔ اگر یہی صورت ہے تو (الف) مرزا قادیانی چار سال سے فوت ہوچکے ہیں۔ پیچھے ان کے مولوی نور الدین، محمداحسن امروہی، خواجہ کمال الدین مرزا محمود احمد وغیرہ اب تک زندہ ہیں۔ تو کیا مرزائیوں کے نزدیک یہ مرزا قادیانی سے افضل ہیں؟ہرگز نہیں۔ ب… آنحضرتﷺ کے ارتحال کے بعد خلفائے راشدین اورصحابہ کرام رضوان اﷲ اجمعین زندہ رہے تو کیا ان کی فضیلت آنحضرتﷺ پر متصور ہوگی۔ حاشاوکلا۔ ج… کل فرشتے آسمانوں اورزمینوں کے ابتداء سے ہیں۔ جن کا کوئی حساب و شمار سالوں کا نہیں ہوسکتا۔ اب تک زندہ موجودہیں اور قیامت تک زندہ رہیں گے تو کیا ان کی فضیلت حضرت خاتم المرسلینﷺ پر ہوگی؟ہرگز نہیں۔ علاوہ ازیں اگر مسلمانوں کا یہ اعتقاد ہوتا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام فوت ہی نہ ہوں گے تب بھی کوئی فضیلت کی دلیل ہو سکتی تھی۔ لیکن مسلمانوں کا عقیدہ تو یہ ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام اس وقت آسمان پر زندہ ہیں اور قریب قیامت کے نزول فرما کر بعد