احتساب قادیانیت جلد نمبر 53 |
کتب لغت سے رفع کے معنی اب ہم لفظ رفع کے معنی کتب لغت قرآن، حدیث سے نکال کر پیش کرتے ہیں۔ جس سے دھوکے کی قلعی اور بھی کھل جائے گی اورناظرین اچھی طرح سمجھ جائیں گے۔ الف… رفع،برداشتن، وہوخلاف الوضع، بلفظہ صراح یعنی رفع کے معنی اوپر کو اٹھانے کے ہیں۔ خلاف وضع کے اس کے معنی نیچے رکھنے یا لے جانے کے ہیں۔ ب… رفعتہ رفعاً خلاف خفظتہ بلفظہ مصباح المنیر، رفع کے معنی اوپراٹھانا ہے، خلاف نیچے رکھنے کے۔ ج… رفع، برداشتن و حرکت پیش دادن کلمہ رادقصہ حال خود پیش حاکم بزدن و برداشتن غلہ درودہ وبخرمن گاہ آوردن و نزدیک گردانیدن چیزے رابچیزے بلفظہ منتخب اللغات۔ قرآن شریف سے رفع کے معنی الف… قرآن شریف میں اﷲ تعالیٰ فرماتا ہے:’’ورفع ابویاعلی العرش (یوسف:۱۰۰)‘‘{اپنے ماں باپ کو یوسف علیہ السلام نے تخت پر چڑھایا۔}(جب حضرت یوسف علیہ السلام کے ماں باپ ان کوملنے مصرمیں تشریف لے گئے) اس وقت حضرت یوسف علیہ السلام تخت پربیٹھے ہوئے تھے۔ انہوں نے اپنے ماں باپ کو تخت پرچڑھا لیا اور تخت پر بٹھایا۔ اب غور کرو رفع کے معنوں پر کہ حضرت یوسف علیہ السلام نے اپنے ماں باپ کو تخت پر مع روح اور جسم کے بٹھلا لیا تھا نہ کہ مرزائیوں کے عقیدہ کے مطابق صرف زبان سے رفع درجات کو تخت پرچڑھالیا اور اپنے ماں باپ کو تخت کے نیچے ہی بٹھائے رکھا تھا۔ ب… ’’ورفعناہ مکاناً علیا(مریم:۵۷)‘‘{ہم نے اس کو(حضرت ادریس علیہ السلام) بلند عالی مقام پراٹھالیا۔} مسلمانوں کا عقیدہ ہے کہ حضرت ادریس علیہ السلام کو بھی اﷲ تبارک وتعالیٰ نے آسمان پر اٹھا لیاتھا اور وہ بھی آسمان پر اس وقت زندہ ہیں۔ تمام کتب اسلامی میں ایسا ہی لکھا ہے۔ ان کی زندگی کا ثبوت حسب اقرار خاتمہ پر عرض ہوگا۔فانتظروا۔ حدیث شریف سے رفع کے معنی الف… ’’رفع رأسہ الی السمائ، فرفعت رأسی الی السمائ(صحیح بخاری مشکوٰۃ شریف ص۱۷۶)‘‘سورہ کہف میں اس کی قرأت میں ان ہر دو جگہ میں آسمان کی طرف سر اٹھانے کے ہیں۔