احتساب قادیانیت جلد نمبر 53 |
|
اہل الکتٰب الذین یکونون فی زمانہ فتکون الملۃ واحدۃ وھی ملۃ الاسلام وبہذا جزم ابن عباس فیما رواہ ابن جریر من طریق سعید ابن جبیر باسناد صحیح‘‘ (طبری جز۶ ص۱۸ ملخص) یعنی کوئی اہل کتاب میں سے نہ ہوگا۔ مگر البتہ ایمان لے آوے گا ساتھ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی موت سے پہلے اور وہ اہل کتاب وہ ہوں گے جو آپ کے زمانہ( وقت نزول) میں ہوں گے۔پس صرف ایک ہی مذہب اسلام باقی رہ جائے گا۔ اسی پرحضرت ابن عباس رضی اﷲ عنہ نے جزم کیا ہے۔الخ ج… ’’عن ابن عباس ان رھطا من الیھود سبوہ وامرفدعا علیھم خمستحھم قردۃ وخنازیر فاجمعت الیھود علی قتلہ فاصبرہ اﷲ بانہ یرفعہ اﷲ الی السماء ویظہرہ من صحبۃ الیھود‘‘ (بلفظہ صحیح نسائی) یعنی حضرت ابن عباس رضی اﷲ عنہ فرماتے ہیں کہ یہود بے بہبود نے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کو دشنام دہی کی اور ان پر حکماً دعا کی وہ بندر اور سور بن گئے۔ تب یہود نے حضرت موصوف علیہ السلام کے قتل کرنے پر اجتماع کیا۔ اﷲ تعالیٰ نے ان کوصبر دیا اور اﷲ تعالیٰ نے ان کو آسمان پر اٹھا لیا او ر یہود کی صحبت سے پاک کر دیا۔ لیجئے دھوکے باز کے لئے اس قدر کافی ہے ورنہ اور بہت سے منقولات ہیں۔ جن سے حضرت ابن عباس رضی اﷲ عنہ کا مذہب اور اعتقاد صاف ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام اﷲ تعالیٰ کی قسم زندہ ہیں اورآسمان پر موجود ہیں۔قرب قیامت میں نزول فرمائیں گے۔ چوتھادھوکہ قولہ… ناظرین پر واضح ہوگاکہ حضرت ابن عباس رضی اﷲ عنہ قرآن کے سمجھنے میں اول نمبر والوں میں سے ہیں اور اس بارہ میں ان کے حق میں آنحضرتﷺ کی ایک دعا بھی ہے۔ (بلفظہ ص۲کالم دوم سطر۳۱) اقول ہم اس بات کو مانتے ہیں اور ہمارا ایمان ہے کہ حضرت ابن عباس رضی اﷲ عنہ ایسے ہی تھے۔ بلکہ اس سے بھی زیادہ او ر کئی درجہ بڑھے ہوئے تھے۔ یعنی کئی بار انہوں نے قرآن شریف رسول اکرمﷺ کوسنایا۔ ہمیشہ آیت آیت پراستفسار کرتے تھے۔ جب تک تسلی اور تحقیق کامل نہ ہوجاتی تھی۔ آگے نہیں پڑھتے تھے۔ حضرت رسول اﷲﷺ نے ان کے حق میں دعاء