احتساب قادیانیت جلد نمبر 53 |
|
یا اﷲ یہ کیسا غضب ہے؟ کیوں تو نے قرآن پاک میں اس نبی کے آنے کی خبر ہم کو نہ دے دی تاکہ ہم بھی ان کو نبی مان لیتے اور کافر نہ بنتے یااﷲ تو نے تو قرآن کریم میںیہ ارشاد فرمایا ہے ’’لارطب ولایا بس الا فی کتب مبین‘‘کوئی رطب یا بس ایسا نہیں جو قرآن پاک میں نہیں ہے او ر ایسا اہم امر کہ جس کے نہ ماننے سے چالیس کروڑ مسلمان کافر ہوئے جاتے ہیں۔ تو نے قرآن پاک میں ارشاد نہ فرمایا۔اﷲ تو اپنے غضب سے بچا او ر ہم کو راہ راست جو دکھلا چکا ہے، اس پر قائم رکھ اور جو کلمہ پاک ہم سب تیرہ سو سال سے پڑھتے آئے ہیں۔ وہی کلمہ پاک اس وقت تک ہماری زبان پرجاری رکھنے کی ہدایت دے جس وقت تک ہمارا دم نہ نکلے۔ اشعار یاخدا بس توئی رحیم وکریم خالق دو جہاں قدیر وعلیم کن تو مقبول این دعائے سلیم از طفیل نبی رسول کریم جان من چون بتودہم آندم از زبانم اداشود پیسہم کلمہ لا الہ الا اﷲ ومحمد نبی رسول اﷲ خاتم الانبیاء ست ذات پاک لا نبی ظلی تو بگو بے باک اس موقع پر بڑے لطف کا ایک خیال درج کیا جاتا ہے جو خواب میں ہمارے ایک دوست کو ہوا تھا اور ایک جلسہ میں انہوں نے بیان کیا۔ اگر قادیانی حضرات مکہ معظمہ یامدینہ منورہ تشریف لے جائیں تو کیا وہاں بھی ہم میں سے کسی کی اقتدیٰ نماز میں کریں گے یا وہاں بھی ڈھائی اینٹ کی مسجد کوئی علیحدہ بنا لیں گے؟ اغلباً وہاں تو کوئی مسجد بنا نہ سکیں گے۔ پھر آخر کیا کریں گے؟ شاید اپنی نماز علیحدہ پڑھیں گے۔ جب وہاں کے مسلما ن دریافت کریں گے کہ تم کیسے مسلمان ہو تو کہیں گے ہم قادیانی ہیں۔ وہ لوگ یہ نیا نام سن کر متحیر ہوں گے۔ قادیانی ان سے یہ کہیں گے کہ ہمارے نبی مرزا غلام احمدقادیانی پر تم لوگ ایمان نہیں لائے، تم سب کافر ہو تو وہ اور زیادہ تعجب کریں گے کہ یا اﷲ یہ کونسا نبی ہے تو قادیانی حضرات فرمائیں گے کہ یہ وہ نبی ہے جس نے آریوں سے اور نصاریٰ پادریوں سے پنجاب کی چار دیواری کے اندر مناظرہ کر کے صلیب کے پرخچے اڑادیئے۔ اس لئے وہ نبی ہیں تو وہ لوگ کہیں گے کہ سارے یورپ میں لاکھوں صلیب قائم ہیں۔ اگر پنجاب میں دو چار پادریوں کے صلیب کے پرخچے بھی (فرض کیا جائے) اڑا دیئے تو وہ کیسے نبی ہو گئے؟ تو معلوم نہیں قادیانی حضرات کیا جوا ب دیں گے۔ لیکن مکہ معظمہ اور