احتساب قادیانیت جلد نمبر 53 |
|
برے کام کا کیا تم اﷲ پر وہ بات کہتے ہو جس کو نہیں جانتے۔} بہر حال حضرات قادیانیوں کی اولاد میں اور زیادہ پختہ خیال اس نبوت کا ہو جائے گا، خدا رحم فرمائے اور نیک ہدایت دے۔ اب تک ساری دنیا کے مسلمانوں کا یہ عقیدہ ہے کہ اﷲ اور اس کے رسول محمدﷺ پر جو ایمان لائے وہ مسلمان ہے اور اس کے مسلمان ہونے پر یہ حدیثیں اور آیتیں ہیں۔ ’’انماالمؤمنون الذین آمنوا باﷲ ورسولہ من قال لا الہ الا اﷲ دخل الجنۃ‘‘اور ’’من شھد اشھد ان لاالہ الااﷲ دخل الجنۃ‘‘اور ’’من کان کلامہ لاالہ الاّ ﷲ دخل الجنۃ‘‘ اور ہم سب کا کلمہ ہے ’’لاالہ الااﷲ محمدرسول اﷲ‘‘جو تمغہ اسلام کا ہے لیکن اب یہ اضافہ کیا گیا ہے کہ مسیح موعود کے تمام دعوؤں پر ایمان رکھوں گا۔ ورنہ وہ کافر اور بے دین ہے اور اس کے پیچھے نماز جائز نہیں تو تقدیر کلام، کلمہ کی اب یہ ہوجاتی ہے۔ ’’لاالہ الااﷲ محمد رسول اﷲ ومرزا قادیانی ظلی نبی اﷲ‘‘ اور اگر آئندہ کوئی اور ظلی نبی پیدا ہوا اور وہ بھی مرزا سے زیادہ تاویلات کر کے اپنے آپ کو ظلی نبی کہے اور مرزا قادیانی کی طرح اپنے اوپر ایمان لانے کی ہدایت کرے تو جس طرح مرزا قادیانی کا نام کلمہ کے ساتھ پڑھنا لازم ہو گیا ہے، اسی طرح اس نبی کا نام بھی جوڑنا پڑے گا۔ تونہ معلوم اس طرح کتنے نبی پیدا ہوں گے اور ایمان لانے کو کہیں گے اورکلمہ کے ساتھ ان کا نام پڑھنا لازم ہو جائے گا۔ظلی نبیوں کی آنے کے لئے مرزا قادیانی نے تو دروازہ کھول دیا ہے اور صاف فرما دیا ہے ’’ایسے آنے والے ظلی نبیوں میں سے میں ایک ہوں۔‘‘ پس ناظرین خود نظر انصاف سے ملاحظہ کیجئے کہ اس کا نتیجہ کیا ہوگا۔ ہر ایک نبی کا کلمہ گو ایک نیا فرقہ ہو جائے گا اور ایک دوسرے پر تکفیر کے فتویٰ صادر کرے گا۔ خیر مرزاقادیانی اگر ظلی نبی ہو گئے تھے اور مسیح موعود اور مہدی موعود بن گئے تھے تو صرف اسی کا رونا ہوتا۔ لیکن مرزا قادیانی نے نبیوںکے آنے کے لئے دروازہ ایسا کھول دیا ہے کہ ان کے لئے آئندہ نسلوں کو بھی رونا پڑے گا۔ غور فرمائیے اب کلمہ شہادت کی بھی ترمیم ہونی پڑے گی کہ نہیںاب قادیانیوں کا کلمہ شہادت یہ ہوا جاتا ہے۔ ’’اشہد ان لاالہ الااﷲ واشھدان محمد عبدہ ورسولہ و مرزا غلام احمدقادیانی ظلی نبیا‘‘ کیونکہ جب تک کوئی ان پر ایمان نہ لائے، وہ مسلمان نہیں اور اس کے پیچھے نماز جائز نہیں۔