احتساب قادیانیت جلد نمبر 53 |
امت حضرت محمدﷺ میں صرف حضرت عمرؓ کو وہ درجہ ملا ہے۔ جیسا کہ یہ ارشاد ہے ’’فان یک فی امتی احد فانہ عمر‘‘ اس حدیث کی رو سے مرزا قادیانی کا بیان مذکورہ بالا بالکل غلط قرار پاتا ہے۔ مرزا قادیانی نے قرآنی آیات اور صحاح کی حدیثوں کیخلاف اکثر مواقع پرمحض غلط بیان کیا ہے اور ان کے معتقد ان کے بیانات کو ’’کالوحی من السمائ‘‘ سمجھ کو ان کے بیانات کے آگے سرتسلیم خم کر دیتے ہیں اور ’’امنابہ کل من عندربنا‘‘ خیال کرتے ہیں۔ ان حضرات کو غور فرمانا چاہئے کہ اگر ان کے نبی کا بیان قرآن کے اورصحاح کی حدیثوں کے خلاف ہے تو کیا بیان قابل تسلیم ہے؟ہرگز نہیں۔ پس صحیح بخاری اور صحیح مسلم کی حدیث مذکورہ بالا کے خلاف مرزاقادیانی کا یہ بیان کہ محدثوں، اس امت میں بھی آئیںگے۔ جن میں ایک میں ہوں،جب غلط ثابت ہوا تو مرزا قادیانی کا دعویٰ بھی غلط ہو جاتا ہے۔ اگر ان حدیثوں کو جن کو مرزاقادیانی اپنے آپ سے منسوب کرتا ہے۔ کوئی دوسرا شخص اپنے سے منسوب کرے اور علامات و صفات مرزا قادیانی سے زیادہ اس میں ہوں اور دلائل بھی ان سے بہتر پیش کرے تو ہم کس کو سچا اورکس کو جھوٹا سمجھیں۔ اس طرح یہ نبوت توجھگڑے میں رہے گی اور مرزا قادیانی کا یہ دعویٰ بمصداق ’’اثبات الشئی لنفسہ ‘‘ باطل کے باطل ہو جائے گا اور کوئی ثبوت اس امر کا نہیں ہے کہ مرزا قادیانی کانام خدا نے نبی رکھا اور مرزا قادیانی خدا کے حکم سے نبی ہیں۔ بلکہ آنے والے مدعی نبوت ظلی خود مرزا قادیانی کی تکذیب کریں گے۔ نمبر۲ کے متعلق واضح ہو کہ مرزا قادیانی کا نام اﷲ تعالیٰ نے باوصف اس کے کہ نبوت پرمہر کر دی گئی تھی۔ (یا نبوت ختم کر دی گئی تھی) نبی اس لئے رکھا کہ حضرت محمد مصطفیﷺ کی نبوت کا کمال ثابت ہو کسی طرح صحیح نہیں مانا جا سکتا۔ کیا تیرہ سو سال سے آنحضرتﷺ کی نبوت کا کمال ثابت نہیں ہوا تھا؟ کیا بغیر نبوت کا کمال ثابت ہونے کے آج تک ساری دنیا ان کو سرور انبیاء اور خاتم النّبیین مانتی چلی آ رہی ہے؟ کیا جب تک مرزا قادیانی کا نام نبی نہ رکھا جاتا آنحضرتﷺ کی نبوت کا کمال ثابت نہ ہو سکتا تھا؟ کیا مرزا قادیانی ہی دنیا میں ایسے شخص برگزیدہ رب تھے کہ ان کے نبی ہونے کے بغیر آنحضرتﷺ کی نبوت کا کمال ثابت نہیں ہوا تھا؟ معاف فرمائیے ہم کو تو ان باتوں کو سن کر سخت تعجب ہوتا ہے۔ کجا آنحضرت سرور کائناتﷺ کی نبوت کا کمال اور کجا مرزا قادیانی کی قیل وقال۔ اﷲ اکبر! اس ذات بابرکات کی نبوت کے کمال کا ثبوت منحصر ہو مرزا قادیانی کے نبی