احتساب قادیانیت جلد نمبر 53 |
|
ہونے پر۔ بسا تعجب اس ذات مقدس کی نبوت کا کمال بدرجہ اتم ثبوت کو پہنچ گیا۔ اربوں مسلمانوں کا سینکڑوں سال سے اس بات پر ایمان رہا ہے کہ آنحضرتﷺ کی نبوت کا کمال اسی وقت پایہ ثبوت کو پہنچ چکا تھا جبکہ آنحضرتﷺ نے دعویٰ نبوت کا فرمایا۔ نمبر۳ مرزا قادیانی کا یہ ارشاد کہ نبی کا کمال ثابت نہیں ہوتا جب تک امت میں بھی وہ کمال ثابت نہ ہو۔ سب سے زیادہ تعجب میں ڈال رہا ہے۔ وہ کمال جو ذات مقدس رسالت ماب میں ابتداء سے مثل روز روشن کے ثابت اور آفتاب سے زیادہ منور تھا۔ کیا ممکن ہے کہ ا س درجہ کا کمال غلامان امت کو حاصل ہو۔ البتہ بعض صفات اس کمال کے امتیوں میںدیکھے جا سکتے ہیں نہ کہ سالم کمال اس موقع پر میری عقل حیران ہو گئی کہ مرزاقادیانی کی زبان سے یہ فقرے کیونکر نکلے۔کیوں نہیں آسمان گر پڑا اورزمین کو زلزلہ آگیا۔ کیا یہ ممکن ہے کہ غلامان رسول اکرمﷺ میں وہ کمال جو ذات اقدس میں تھا، حاصل ہو۔ ناممکن بلکہ محال۔ میں باعتبار مرزا قادیانی کے بیان کے یہ دریافت کرتا ہوں کہ جب خدا نے وحی کے ذریعہ سے ان کا نام نبی رکھا اور رسالت کا لفظ خدا نے ان کی شان میں ارشاد فرمایا تو وہ ظلی نبی کس طرح ہوئے۔ وہ تو خود مستقل رسول اور نبی ہوئے۔ اﷲ تو ان کو نبی اور رسول فرمائے اور مرزا قادیانی کسر نفسی سے ظلی نبی بنیں۔ یہ تو سمجھ میں نہیں آتا۔ اگر اﷲ کے ارشاد کے خلاف وہ ظلی نبی بننا چاہیں تو خدا کے حکم کے خلاف کرتے ہیں۔ ان کو چاہئے تھا کہ وہ نبی کامل ہونے کا دعویٰ کرتے۔ مرزا قادیانی کو کیا اختیار ہے کہ اﷲ کے کلام کے خلاف دعویٰ کریں۔ اس کے بعد مرزا قادیانی کا یہ فرمانا کہ تمام نبوتیں ختم ہو گئیں۔ مگر وہ نبوت ختم نہیں ہوئی جو چراغ نبوت سے نور لیتی ہے اور وہ نبوت مرزا قادیانی کی نبوت ہے۔ بالکل متضاد بیان ہے جبکہ خدا نے ان کا نام نبی رکھ دیا اور رسالت کا لفظ ان کی شان میں استعمال کیا تو مرزا قادیانی نے براہ مہربانی اس کامل نبوت کے اعلیٰ مرتبہ سے دست بردار ہو کر محض کسر نفسی سے خدا کے ارشاد کے خلاف نبوت حضرت رسول کریمﷺ سے محض نور اخذ کرنے پر اکتفا فرمایا؟ یہ فیاضی مرزا قادیانی کی قابل تعریف ہے۔ ایسا انسان دنیا میں اﷲ کو کہاں ملتا کہ اﷲ تو اس کو کامل نبی بنائے اور وہ محض اپنی فیاضی سے خدا پر ناز کرے کہ تو نے تو مجھے نبوت کا اعلیٰ مرتبہ سرفراز فرمایا مگر میںمحض اپنی فیاضی سے اس مرتبہ سے دست بردار ہوتا ہوں اور حضرت محمدﷺ کے چراغ نبوت سے صرف نور لے کر ظلی نبی بننا گوارا کرتا ہوں۔ اے کاش کوئی اس وقت مرزا قادیانی کے پاس نہ ہواور نہ حضرت موصوف سے کہتا کہ اے خانہ برانداز چمن کچھ تو ادھر بھی۔ اے لاڈلے نبی اﷲ کے اے ناز کرنے والے نبی خدا کے اگر آپ کسر نفسی سے نبی کامل بننانہیں چاہتے تو اس