احتساب قادیانیت جلد نمبر 53 |
|
زمانوں کے راز مجھ پر کھول دیتا ہے۔ بجز مرزاقادیانی کے اور کسی نے نہیں کیا۔ بلکہ قرآن پاک میں رسول اکرمﷺ کو مخاطب کر کے اﷲ نے فرمایا۔ ’’قل انما الغیب ﷲ‘‘ غیب کے حال کا جاننا خدا وند کریم نے اپنے لئے مخصوص کر رکھا ہے۔ لیکن بسا تعجب کہ جو بات اس مخصوص صفت کی رسول کریمﷺ کی زبان مبارک سے امتیان محمدی کو خدا نے سنائی وہ مرزاقادیانی کو عام طور پر بخش دی۔ کفار آنحضرتﷺ کی خدمت مبارک میں آیا کرتے تھے اور غیب کی باتیں دریافت کرتے تو آنحضرتﷺ متفکر ہو جاتے تھے تو وحی اترتی تھی کہ ’’قل… ما ادری ما یفعل بی ولا بکم ان اتبع الا مایوحیٰ الیّ‘‘ کہہ دے… میں نہیں جانتا کہ میرے ساتھ کیا کیا جائے گا اور تمہارے ساتھ کیا میں تو صرف اس کی پیروی کرتا ہوں جس کی وحی ہوتی ہے۔ میں نے صرف ایک آیت یہاں لکھی ہے۔ قرآن کریم میں متعدد آیتیں ایسی ہیں کہ جن سے ثابت ہے کہ غیب کا حال صرف خدا کو معلوم ہے۔ جائے غور ہے کہ ایسے جلیل القدر پیغمبر کو یہ نہ معلوم ہو کہ ان کے ساتھ خدا کیا سلوک کرے گا اور دوسروں کے ساتھ کیا کرے گا۔ لیکن تعجب ہے کہ مرزاقادیانی کو غیب کی ساری باتیں اور سارے راز خدا بتلادیاکرتا تھا اور سرور الانبیاء کو غیب کے حالات پر مطلع نہ فرمایا۔ اگر غور سے دیکھا جائے تو نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ جب خداوند کریم مرزاقادیانی کو غیب کی باتیں اور راز آئندہ کے بتلادیا کرتا تھا تو وہ غیب کی باتوں کو بتلا بھی سکتے تھے تو یہ ان کا بہت بڑا معجزہ سمجھا جاتا اور غیب کے حالات کا بتلادینا خرق عادت میں داخل ہے تو وہ ایسے خارق عادت امور بتلا کر اپنی نبوت کا ثبوت دے سکتے تھے۔ یاد رکھنا چاہئے کہ خداوند تعالیٰ نے متعدد مقامات میں فرمادیا ہے کہ ایسے معجزہ بھی بغیر خدا کے حکم کے کوئی نہیں بتاسکتے۔ جب کفار نے آنحضرتﷺ سے معجزہ طلب کئے تو حکم ہوا۔ ’’قالوا لولا انزل علیہ آیات من ربہ قل انما الآیات عند اﷲ‘‘ پھر مرزاقادیانی معجزہ کیونکر دکھلا سکتے تھے۔ ایک مرتبہ کفار آنحضرتﷺ کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئے اور سخت قسمیں اﷲ کی کھائیں کہ اگر آپ ہم کو معجزے دکھلائیں تو ہم آپ کے اوپر ایمان لاتے ہیں تو ملاحظہ فرمائیے کہ اﷲتعالیٰ نے کیا جواب دیا۔ ’’واقسموا باﷲ جہد ایمانہم لئن جائتہم آیۃ لیؤمنن بہا قل انما الآیات عند اﷲ وما لیشعرکم انہا اذا جائت لا یومنون‘‘ اور قسمیں کھائیں اﷲ کی سخت قسمیں کہ اگر آپ معجزہ دکھلائیں تو ہم آپ پر ایمان لائیں۔ کہہ دے معجزے تو اﷲتعالیٰ کے پاس ہیں اور اگر ان کو معجزے بتلائے بھی جائیں تو وہ ایمان نہیں لائیں گے۔ اﷲتعالیٰ کے اس فرمان کے بموجب پیغمبر بھی معجزے نہیں بتلاسکتے تھے۔ جب تک