احتساب قادیانیت جلد نمبر 53 |
|
کے بعد انسان فسق و فجور میں مبتلا ہو جائے تو یہ اس کا قصور ہوتا ہے۔ مگر وہ خاص الہام جو خاص بندگان خدا کو غیر از نبی کے ہوتا ہے، وہ تو بموجب حدیث شریف صحیح بخاری اور صحیح مسلم کے بجز حضرت عمرؓ کے آنحضرتﷺ کی امت میںسے اور کسی کو نہیں ہو سکتا۔ چنانچہ وہ حدیث شریف یہ ہے ’’قال رسول اﷲﷺ وقد من کان فیما قبلکم من الامم محدثون فان یک فی امتی احد فانہ عمر (مشکوٰۃ ص۵۵۶)‘‘ فرمایا رسول خداﷺ نے کہ البتہ پہلی امتوں میں ایسے لوگ تم میں سے تھے جن کو اﷲ تعالیٰ کی طرف سے الہام ہوتا تھا اور نیک بات ان کے دلوں میں پڑ جاتی تھی۔ سو اگر ایسا میری امت میں کوئی ہوگا تو وہ عمرؓ ہیں۔‘‘ اس حدیث سے مرزا قادیانی کو اور ان کے فرقہ کے لوگوں کو انکار نہیں ہو سکتا۔ کیونکہ حضرت موصوف نے متعدد تصانیف میں یہ امر قبول کیا ہے کہ صحیح بخاری اصح الکتب ہے اور صحیح مسلم کو بھی میں مانتاہوں اور جبکہ یہ حدیث دونوں اصح الکتب سے نقل کی گئی ہے تو فرقہ قادیانیوں کو اس سے انکار نہیں ہو سکتا اور اس حدیث سے یہ بات بخوبی ثابت ہے کہ وہ نیک الہام جس کا درجہ وحی کے بعد ہے اور بجز پہلی امتوں کے نیک لوگوں کے آنحضرتﷺ کی امت میں سے سوا حضرت عمرؓ کے کسی کو نہیں ہو سکتا۔ مرزا قادیانی کو تو نہیں ہو سکتا تھا۔ کیونکہ مرزا قادیانی امت محمدی سے خارج نہیں ہیں اور خود ان کو امت محمدﷺ ہونے کا دعویٰ ہے تو اس صورت میں سب قادیانی حضرات کو ماننا پڑے گا کہ وہ الہام جس کا ذکر اس حدیث میں ہے، امتیان محمدؐ رسول اﷲﷺ میں سے اور تو کسی کو ہو نہیں سکتا تھا اس الہام سے تو اﷲ تعالیٰ نے خاص حضرت عمرؓ ہی کو معزز فرمایا تھا۔ جس سے حضرت عمرؓ کا مرتبہ ظاہر ہوتا ہے تو جو الہام مرزا قادیانی کو ہوتا تھا وہ کوئی خاص الہام نہ تھا بلکہ جو الہام سب کوہو سکتا تھا۔ اسی قسم کا الہام ان کو بھی ہوتا ہوگا۔ تو اس صورت میں مرزا قادیانی کا یہ کہنا کہ مجھے الہام ہوتا ہے، کوئی فخر کی بات نہیں۔ ہاں البتہ فخر خاص الہام کاحضرت عمرؓ کو ہے اور اس امر کا ثبوت کہ اس الہام کے بموجب اکثر اوقات امیر المومنین حضرت عمرؓکی زبان مبارک سے جو بات نکلی آخر وحی بھی اسی طرح رسول اکرمﷺ پر نازل ہوئی۔ اس موقع پر ان سب کا ذکر ہماری مبحث سے غیر متعلق ہے۔ غرضیکہ مرزا قادیانی کے الہام کی کوئی غیر معمولی وقعت نہیں ہو سکتی۔ مرزا قادیانی نے خود یہ تحریر فرمایا ہے (ص۹ عقائد احمدیہ)کہ جبکہ سید عبدالقادر (غوث الاعظم) جیلانیؒ جیسے اہل اﷲ اور مرد فرد کو شیطانی الہام ہوا تو عامۃ الناس جنہوں نے ابھی اپنا سلوک بھی تمام نہیں کیا وہ کیونکر اس