احتساب قادیانیت جلد نمبر 53 |
ہوا کرتی تھی،وہ تو مرزا قادیانی کو نہیں ہوتی تھی۔ اس موقع پر اگر وحی کے لغوی معنوں سے متبعین مرزا قادیانی بحث کریں او ر وحی کے وہ اصطلاحی معنی جو اﷲ تعالیٰ نے مقرر فرما دیئے ہیں، چھوڑ دیں تب بھی مرزا قادیانی کے دعوے کی کوئی وقعت نہیں رہتی۔ وحی کے لغوی معنی اﷲ کی طرف سے کسی بات کا دل میں پڑنا ہے اور وہ وحی تو سب کو ہوتی ہے۔ مرزا قادیانی کے لئے کوئی خصوصیت نہیں ہے اور وہ وحی تو شہد کی مکھی کو بھی ہوا کرتی ہے۔ جیسا کہ اﷲ تعالیٰ نے سورہ نحل میں ارشاد فرمایا ہے :’’واوحی ربک الیٰ النحل ان اتخذی من الجبال بیوتاً ومن الشجر ومما یعرشون (النحل:۶۸)‘‘ {اور وحی کی تیرے رب نے شہد کی مکھی کی طرف کہ پہاڑوں اور درختوں اور چھتوں میں گھر بنا۔} پس یہ وحی تو جس طرح ایک انسان کو ہوتی ہے ، اسی طرح ایک شہد کی مکھی کو بھی ہوتی ہے تو اس طرح کی وحی پر اگر مرزا قادیانی فخر کرتے ہیں تو کوئی فخر کی بات نہیں ہے۔ لیکن وحی جو انبیاء علیہم السلام کو ہواکرتی تھی، وہ تو مرزا قادیانی کو نہیں ہوتی تھی۔ خدا کی اصطلاح میں وہ وحی جو نبیوں کو ہوا کرتی تھی، وہ وحی نہیں تھی جو عام طور پردرندوں، چرندوں، پرندوں کو بھی ہواکرتی ہے۔ بلکہ وہ وحی جو نبیوں کو ہوا کرتی تھی، وہ ہے جس کا ذکر آیت’’وماکان لبشر‘‘ میں خدا نے فرمایا ہے اور یہ ارشاد ہوا ہے کہ ’’انا اوحینا الیک کما اوحینا الی نوح والنبیین من بعدہ (المائدہ:۱۶۳)‘‘{ بیشک ہم نے وحی کی تیری طرف جس طرح وحی کی نوح کی طرف اور اس کے بعد دوسرے نبیوں پر۔} اس آیت میں اور آیت متذکرہ سورہ نحل مذکورہ بالا میں لفظ وحی خدا نے ارشاد فرمایا ہے۔ اس سے ظاہر ہے کہ وحی جو نبیوں پر کی جاتی تھی۔ وہ وحی نہیں تھی۔ جو عام طور پر درندوں، پرندوں اور چرندوں پر بھی کرتا ہے۔ بلکہ نبیوں پر جو وحی ہوتی تھی، وہ وحی ایسی ہوتی تھی جیسی کہ حضرت نوح علیہ السلام پر اور ان کے بعد کے نبیوں پر ہوا کرتی تھی۔جس کی نسبت خدا نے فرمایا ’’وکذالک اوحینا الیکم روحا من امرنا ما کنت تدری ماالکتب ولا الایمان ولکن جعلنہ نور (شوریٰ:۵۲)‘‘{اور اسی طرح وحی کیا ہم نے تیری طرف روح کو اپنے حکم میں سے نہ جانتا تھا تو کتاب کیا ہے اور نہ ایمان، لیکن ہم نے اس کو نور کیا۔} اس آیت شریفہ کو ملاحظہ فرمائیں۔ خدا نے کیا فرمایا ہے۔ رسول اکرمﷺپر جو وحی ہوتی تھی وہ وہ وحی تھی جو خاص پیغمبروں پر ہوتی تھی۔ جس کی غرض یہ تھی کہ اﷲ تعالیٰ کی کتاب کو سمجھیں اور سمجھائیں اور یہ معلوم کرائیں کہ ایمان کیا ہے اور اﷲ نے اس کو نور ہدایت کیا۔ نیز اس