احتساب قادیانیت جلد نمبر 53 |
جواب… وہ مسیح ناصری ہیں نہ قادیانی۔ وہ مریم کے بیٹے ہیں جو حدیث میں ہے:’’والذی نفسی بیدہ لیوشکن ان ینزل فیکم ابن مریم حکما مقسطا فیکسر الصلیب ویقتل الخنزیر ویضع الجزیۃ ویفیض المال حتیٰ لا یقبلہ احد و فی روایۃ حتیٰ تکون السجدۃ الواحدۃ خیر امن الدنیا وما فیہا ثم یقول ابوہریرۃ اقروأ ان شئتم وان من اہل الکتاب الالیؤمنن بہ قبل موتہ (نسائ:۱۵۹)‘‘ {قسم ہے اس کی جس کے قبضہ میں میری جان ہے۔ عنقریب تم میں ابن مریم اترے گا۔ حکم اور عادل ہو کر صلیب کو توڑے گا۔ خنزیر کو قتل کرے گا اورجزیہ اٹھاوے گا اور مال بہت ہوگا۔ یہاں تک کہ اس کو کوئی نہ لے گا۔ ایک دنیا اور جو اس میں ہے اس سے بہتر ہوگا۔ پھر ابوہریرہؓ کہتے اگر چاہو تو یہ آیت پڑھو۔ تمام اہل کتاب مسیح کی موت سے پہلے اس پر ایمان لائیں گے۔} سوال… تیس دجال تو مرزا قادیانی سے پہلے پورے ہو چکے ہیں۔ جواب… تیس کا لفظ حصر کے لئے نہیں۔ بعض روایات میں یہ بھی ہے کہ ستر کذاب ہوں گے۔ اگر تیس گزر چکے ہیں۔ تو مرزا قادیانی کا نمبر ۳۱ ہوگا ۔ اگر تیس سے مراد شوکت اور بہت مریدوں والے مراد ہوں۔ تو اس صورت میں ان کو تیس میں مندرج ماننا پڑے گا۔ سوال… دجالوں سے مراد وہ ہے جو جھوٹی حدیث بنا کر گویا اپنے نفس کو رسول اﷲ بناتے ہیں۔ جواب… حدیث میں صاف لفظ ہے ’’کلہم یزعم انہ نبی اﷲ‘‘ یہ دجال سارے کے سارے اس قسم کے ہوں گے کہ ہر ایک یہی کہے گا کہ میں نبی اﷲ ہوں۔ نیز جو مدعی نبوت حضرت محمدﷺ کے بعدضروری ہے کہ جھوٹا ہو اور اپنی طرف سے حدیثیں گھڑے یا گھڑی ہوئی حدیثوں کو اپنے پر چسپاں کرنے کی کوشش کرے۔ مندرجہ ذیل حدیث کے متعلق مرزا قادیانی کا جھوٹ چنانچہ فرماتے ہیں۔ ملاحظہ ہو بخاری کی وہ حدیثیں جن میں آخری زمانہ میں بعض خلیفوں کی نسبت خبر دی گئی ہے۔ خاص کر وہ خلیفہ جس کی نسبت بخاری میں لکھا ہے کہ آسمان سے اس کے لئے آواز آئے گی کہ ’’ہذا خلیفۃ اﷲ المہدی‘‘(یعنی یہ اﷲ کا خلیفہ مہدی ہے) اب سوچو کہ یہ حدیث کس پایہ اور مرتبہ کی ہے۔ جو ایسی کتاب میں درج ہے جو اصح الکتب بعد کتاب اﷲ ہے۔ (شہادت القرآن ص۴۱، خزائن ج۶ ص۳۳۷)