احتساب قادیانیت جلد نمبر 53 |
|
جیسے دیئے گئے،ملاحظہ ہو۔ جناب مرزا غلام احمد قادیانی کا مثیل آدم ہونے کا دعویٰ ’’اس زمانہ میں خدا تعالیٰ نے ایک شخص کو حضرت آدم علیہ السلام کے قدم پر پیدا کیا۔ جو یہی راقم ہے اور اس کا نام بھی آدم رکھا۔ جیسا کہ مندرجہ بالا الہامات سے ظاہر ہے اور ظاہری پیدائش کی رو سے اسی طرح نر اور مادہ پیدا کیا جس طرح کہ پہلا آدم پیدا کیا تھا۔ یعنی اس نے مجھے بھی جو آخری آدم ہوں جوڑا پیدا کیا۔ جیسا کہ الہام ’’یادم اسکن انت وزوجک الجنۃ‘‘ میں اس کی طرف اشارہ ہے اور بعض گذشتہ اکابر نے خدا تعالیٰ سے الہام پا کر یہ پیشین گوئی بھی کی تھی کہ وہ انتہائی آدم جو مہدی کامل اور خاتم ولایت عامہ ہے۔ اپنی جسمانی خلقت کی رو سے جوڑا پیدا ہوگا۔ یعنی حضرت آدم کی طرح مذکر اور مؤنث کی صورت پر پیدا ہوگا اور خاتم الاولاد ہوگا۔ اب یاد رہے کہ اس بندئہ احدیت کی پیدائش جسمانی اس پیش گوئی کے مطابق بھی ہوئی۔ یعنی میں تو ام پیدا ہوا تھا اور میرے ساتھ ایک لڑکی تھی جس کا نام جنت تھا اور یہ الہام بھی ہوا کہ ’’یادم اسکن انت وزوجک الجنۃ‘‘ جو آج سے بیس برس پہلے (براہین ص۴۹۷) میں درج ہے۔ اس میں جنت کا لفظ ہے۔ اس میں ایک لطیف اشارہ ہے کہ وہ لڑکی جو میرے ساتھ پیدا ہوئی تھی۔ اس کا نام جنت تھا۔ غرض چونکہ خدا تعالیٰ نے اپنے کلام اور الہام میں مجھے آدم صفی اﷲ سے مشابہت دی کہ حضرت آدم علیہ السلام کی پیدائش زوجہ کے طور پر تھی۔ یعنی ایک مرد اور ایک عورت ساتھ تھی اور اسی طرح پر میری پیدائش ہوئی۔یعنی جیسا کہ میں ابھی لکھ چکا ہوں میرے ساتھ ایک لڑکی پیدا ہوئی تھی۔جس کا نام جنت تھا اور پہلے وہ لڑکی پیٹ میں سے نکلی تھی اوربعد اس کے میں نکلا تھا اورمیرے بعد میرے والدین کے گھر میں اور کوئی لڑکا یا لڑکی نہیں ہوا اورمیں ان کے لئے خاتم الاولاد تھا۔‘‘ (تریاق القلوب ص۱۵۷، خزائن ج۱۵ص۴۷۹) مولانا احمد علی صاحب! آپ کے جناب مرزاغلام احمد قادیانی فقط اپنی ہمشیرہ جنت کے ساتھ پیدا ہونے کے باعث ہی مثیل آدم ہیں۔ حالانکہ حضرت آدم علیہ السلام کا تو بقول مرزا قادیانی ساتھ پیدا ہونے والی حواء علیہا السلام کے نکاح بھی ہوا تھا۔ لیکن جناب مرزا قادیانی اس تمثیل کو بھی پورا نہیں کرسکے اوربغیر نکاح کے زوج ہونے کا اطلاق فرمانے لگے۔ جناب مرزا غلام احمد قادیانی کا مثیل مسیح ہونے کا دعویٰ جناب مرزا غلام احمد قادیانی راقم ہیں کہ ’’میں کئی دفعہ بیان کر چکا ہوں کہ میں جو خدائے تعالیٰ کی طرف سے مسیح موعود ہوں۔ احادیث میں میرے جسمانی علامات میں سے یہ دو علامتیں