احتساب قادیانیت جلد نمبر 53 |
|
(النور:۲۵)‘‘{اس دن پوری دے گا اﷲ ان کو جزا ان کی اور جان لیں گے یہ کہ اﷲ وہی ہے حق کرنے والا ظاہر۔} مرزائیو! شاید تمہارے نزدیک یہ ترجمہ غلط ہوگا۔ کیونکہ لفظ ’’یوفیھم اﷲ‘‘ اس آیت میں موجود ہے۔ آپ ترجمہ کرو گے یعنی فوت کر دے گا اﷲ تعالیٰ ان کے اعمالوں کو جیسے توفیتنی کا ترجمہ موت کرتے ہو۔ الجواب محمدیؐ چہارم ’’ووفیت کل نفس ماعملت وھواعلم بما یفعلون (الزمر:۷۰)‘‘ {اور پورا دیا جائے گا ہر ایک جی کو جو کچھ کیا تھا اور وہ اﷲ خوب جانتا ہے جو کچھ کہ کرتے ہو۔} اس آیت سے بھی پورے اجر دینے کا وعدہ ہے۔ آؤ ہم’’توفیتنی‘‘ کا معنی سیدنا ابن عباسؓ سے دریافت کرتے ہیں۔ چنانچہ ابن عباسؓ اپنی تفسیر ابن عباس میں زیر آیت ’’توفیتنی‘‘ راقم ہیں، جو ملاحظہ کیجئے۔ الجواب پنجم تفسیر ابن عباسؓ ’’وکنت علیھم شہیدا بالبلاغ مادمت فیھم، ماکنت فیھم فلما توفیتنی، رفعتہ من بینھم کنت انت الرقیب علیھم الحفیظ والشھید علیھم (تفسیر ابن عباسؓ ص۱۳۷)‘‘ ’’اور تھا میں اوپر ان کے شاہد یعنی اﷲ کی رسالت پہونچانے پر جب تک رہاہوں میں بیچ ان کے۔ پس جب پورا کیا مجھ کو یعنی اٹھا لیا مجھ کو درمیان ان کے سے تھا تو ہی نگہبان اوپر ان کے یعنی حافظ اور گواہ اوپران کے۔‘‘ مرزائیو! ’’توفیتنی‘‘کے موت معنی نہیں کیا۔ بلکہ اٹھا لیا مجھ کو جب تو نے تھا پھر تو ہی نگہبان اوپر ان کے۔ الجواب ششم تفسیر جلالین حضرت جلال الدین سیوطیؒ اپنی تفسیر جلالین میں زیر آیت:’’وکنت علیھم‘‘ جیسے قال اﷲ تعالیٰ بقول عیسیٰ علیہ السلام ’’وکنت علیھم شہیدا رقیبا امنعھم مما یقولون مادمت فیھم فلما توفیتنی قبضتنی بالرفع الی السماء کنت انت الرقیب علیھم الحفیظ لا عمالھم (جلالین ص۱۱۱)‘‘