احتساب قادیانیت جلد نمبر 53 |
|
حربہ ابن مریم کا۔ پھر دکھائیں گے لوگوں کو اس روایت کو بیان کیا ہے حضرت امام مسلمؒ نے۔ حدیث نمبر۸ ’’وعن عبداﷲ ابن سلامؓ قال مکتوب فی التوراۃ صفہ محمد وعیسیٰ ابن مریم یدفن معہ فقال ابومودود قد بقی فی البیت موضع قبر (رواہ الترمذی ج۲ ص۲۰۲)‘‘ روایت کرتے ہیں حضرت عبداﷲ ؓ بیٹے سلام کے کہ لکھا ہوا دیکھا ہے میں نے بیچ تورات کے صفت رسول اﷲﷺ اور ابن مریم علیہ السلام کی کہ دفن ہوں گے دونوں یہ اﷲ کے رسول ایک مقبرہ میں او ر کہا حضرت ابو مودودؓ نے کہ تحقیق باقی ہے اس مقبرہ میں ایک قبر کی جگہ۔ روایت کیا اس کو امام ترمذی نے بیچ کتاب اپنی کے ۔ حدیث نمبر۹ ’’عن ابی ہریرۃؓ عن النبیﷺ قال لاتقوم الساعۃ حتّٰی ینزل عیسیٰ ابن مریم حکما مقسطا واماما عدلا فیکسر الصلیب ویقتل الخنزیر ویضع الجزیۃ ویفیض المال حتیٰ لایقبلہ (ابن ماجہ ص۲۹۹)‘‘ ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ وہ نقل کرتے ہیں نبیﷺ سے کہ فرمایا نہیں ہوگی قیامت یہاں تک کہ اتریں گے ابن مریم علیہ السلام حالانکہ حاکم عادل ہوں گے۔امام ہوں گے۔ پس توڑیں گے صلیب کو اورقتل کریں گے خنازیر کو اور رکھ دیں گے جزیہ اوربہت ہوگا مال حتیٰ کہ نہ قبول کرے گا اس کو کوئی اور روایت کیا اس کو ابن ماجہ نے بیچ کتاب اپنی کے۔ حدیث مشارق الانوار نمبر۱۰ ’’عن النبیﷺ انہ قال ان عیسیٰ نازل فیکم وھو خلیفتی علیکم فمن ادرکہ فلیقرئہ سلامی فانہ یقتل الخنزیر ویکسرالصلیب ویحج فی سبعین الفا فیھم اصھاب الکھف فانھم یحجون ان عیسیٰ علیہ السلام ینزل عند المنارۃ البیضاء شرق دمشق بین مھزودتیں (مشارق الانوار مطبع مصر ص۱۲۷)‘‘ نقل کیا ہے نبی ﷺ سے تحقیق حضرت عیسیٰ علیہ السلام نازل ہوں گے بیچ تمہارے اور خلیفہ ہو گا میرا اوپر تمہارے۔ پس پہنچایا جائے گا سلام میرا پس قتل کریں گے خنزیروں کو اور توڑیں گے صلیب کو اور حج کریں گے ساتھ۷۰ہزار آدمیوں کے بیچ ان کے ہوں گے اصحاب کہف وہ بھی