احتساب قادیانیت جلد نمبر 53 |
|
مریم بیچ تمہارے اور امام ہوگا تمہارا تم میں سے۔ روایت کیا اس کو بخاری مسلم شریف نے۔ حدیث نمبر۶ ’’عن ابی ہریرۃؓ قال قال رسول اﷲﷺ والذی نفسی بیدہ لیوشکن ان ینزل فیکم ابن مریم حکما عدلا فیکسر الصلیب ویقتل الخنزیر ویضع الحرب ویفیض المال حتیٰ لایقبلہ احد حتّٰی تکون السجدۃ الواحدۃ خیرا من الدنیا وما فیھا ثم یقول ابوہریرۃ واقرؤا وان شئتم وان من اہل الکتٰب الالیؤمنن بہ قبل موتہ (بخاری شریف ج۱ ص۴۹۰، مسلم ج۱ ص۸۷)‘‘ روایت ہے ابوہریرہؓ سے کہ فرمایا رسول اﷲﷺ نے قسم ہے اس خدا کی جس کے قبضہ میں میری جان ہے کہ ضرور نازل ہوں گے بیچ تمہارے ابن مریم علیہ السلام حالانکہ حاکم ہوں گے عادل ہوں گے پس توڑیں گے صلیب کو اور قتل کریں گے دجال خنازیروں کو اور رکھ دیں گے جزیہ اور بہت ہوگا مال یہاں تک کہ نہ قبول کرے گا اس کو کوئی اور ہوگا ایک سجدہ بہتر ساری دنیا سے پھر پڑھی سیدنا ابوہریرہؓ نے یہ آیت اورنہیں کوئی اہل کتاب سے مگر البتہ ایمان لاوے گا ساتھ ابن مریم کے پہلے موت عیسیٰ علیہ السلام کے اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام دن قیامت کے گواہ ہوں گے ان کے اسلام قبول کرنے کے۔ اس حدیث کو روایت کی بخاری شریف اور مسلم شریف نے حدیث نمبر۷ ’’عن ابی ہریرۃؓ قال قال رسول اﷲﷺ… فاذا جاؤا الشام خرج فبینا ھم یعدّون للقتال ویسوون الصفوف اذاقیمت الصلوٰۃ فینزل عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام فاذاراہ عدو اﷲ ذاب کما یذوب الملح فی الماء فلوترکہ لا نذاب حتیٰ یھلک ولکن یقتلہ اﷲ بیدہ فیریھم دمہ فی حربتہ (رواہ مسلم ج۲ ص۳۹۲)‘‘ روایت ہے ابوہریرہؓ سے جبکہ مسلمان لڑتے آئیں گے درمیان شام ملک کے کناروں کے پھر قائم کی جائیں گی صفیں اور نماز پڑھائیں گے ابن مریم علیہ السلام اور دشمنوں میں ہوگا۔ جب دشمن اﷲ کا یعنی دجال ابن مریم علیہ السلام کو دیکھے گا تو پگھل جائے گا۔ جیسے پگھل جاتا ہے نمک بیچ پانی کے اور اگر چھوڑ دیا جائے تو خود بخود ہلاک ہو جائے۔ لیکن قتل کرائے گا اﷲ تبارک وتعالیٰ دجال کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے ہاتھوں سے اور اس کو قتل کرنے کے وقت خون آلود ہوگا