احتساب قادیانیت جلد نمبر 53 |
|
حدیث نمبر۳ ’’وعن جابرؓ قال قال رسول اﷲﷺ لاتزال طائفۃ من امتی یقاتلون علے الحق ظاہرین الی یوم القیامۃ قال فینزل عیسیٰ ابن مریم فیقول امیرھم تعال صلّ لنا فیقول لاان بعضکم علی بعض امرآء تکرمۃ اﷲ ہذہ الامۃ (مسلم شریف ج۱ ص۸۷)‘‘ یعنی حضرت جابرؓ سے روایت ہے کہ فرمایا نبی کریمﷺ نے ہمیشہ ایک جماعت پر میری امت سے لڑتی رہے گی وہ جماعت لوگوں سے اوپر حق کے دن قیامت تک فرمایا پس اتریں گے حضرت ابن مریم علیہ السلام پس کہیں گے امام مہدی علیہ السلام آؤ نماز پڑھاؤ واسطے ہمارے۔ پس کہیں گے حضرت عیسیٰ علیہ السلام نہیں ہے حق امامت کا بعض تمہارے اوپر بعض کو، کیونکہ یہ بزرگی اﷲ تبارک وتعالیٰ نے اس امت کو ہی عطا فرمائی ہے۔ روایت کیا اس کو امام مسلم نے اپنی کتاب میں۔ حدیث نمبر۴ ’’عن عبداﷲ ابن عمرؓ قال قال رسول اﷲﷺ ینزل عیسیٰ ابن مریم الی الارض فیتزوج ویولدلہ ویمکث خمسا واربعین سنۃ ثم یموت فید فن معی فی قبری فاقوم انا وعیسیٰ ابن مریم فی قبر واحد بین ابی بکر و عمر (ابن جوزی کتاب الوفا، مشکوٰۃ ص۴۸۰)‘‘ یعنی حضرت عبداﷲؓ بیٹے حضرت عمر ؓ کے روایت کرتے ہیں فرمایا نبی کریمﷺ نے نازل ہوں گے ابن مریم علیہ السلام طرف زمین کے اور نکاح کریں گے اوراولاد ہوگی ان کے لئے اور ٹھہریں گے زمین میں ۴۵ سال پھر فوت ہوجائیں گے۔پس دفن ہوں گے بیچ مقبرے میرے کے پس اٹھوں گا میں اور ابن مریم ایک مقبرے سے آگے ابوبکرؓ اور حضرت عمرؓ کے۔ روایت کیا اس کو امام ابن جوزیؒ نے بیچ کتاب الوفا کے ملاحظہ ہو۔ حدیث نمبر۵ ’’وعن ابیہریرۃؓ قال قال رسول اﷲﷺ قال کیف انتم اذا نزل ابن مریم فیکم وامامکم منکم (بخاری ج۱ ص۴۹۰، مسلم ج۱ ص۸۷)‘‘ یعنی حضرت ابوہریرہؓ روایت کرتے ہیں فرمایا نبی کریمﷺ نے کیونکر ہوگا حال تمہارا جبکہ نازل ہوںگے ابن