احتساب قادیانیت جلد نمبر 53 |
مستجاب فرما کر یہ چند کلمات بطور تسلی نازل فرمائے۔ ’’متوفیک ورافعک الیّ‘‘ یعنی غم نہ کر میں ان کے تمام مکر وفریب کو رد کر کے تجھ کو اپنی طرف اٹھانے والا ہوں۔ جیسے مکرواومکر اﷲ ، واﷲ خیر الماکرین! مرزائیو!خداوند تعالیٰ کی ذات بابرکات نے حسب وعدہ ابن مریم علیہ السلام سے یہود کو دور رکھ کر بذریعہ جبرائیل علیہ السلام کے زندہ آسمان پر اٹھالیا۔ جیسا کہ قرآن مجید کی آیت مبارکہ سے ظاہر ہے۔ اﷲ تعالیٰ دن قیامت کے ابن مریم علیہ السلام کو یہ احساس بھی یاد کرائے گا اے عیسیٰ! وہ وقت یا د کر۔ الجواب نمبر۷ ’’اذکففت بنی اسرائیل عنک اذجئتھم بالبینت فقال الذین کفروا منھم ان ہذا سحر مبین (مائدہ:۱۱۰)‘‘{جب میں نے بنی اسرائیل کے ہاتھوں کو تجھ سے دور رکھا اور آئے تھے تم جب ان کے پاس ساتھ دلیلوں ظاہر کے اور کہا ان میں سے جو لوگ کافر ہوئے کہ جادوگر ہے ظاہر۔} او ر تجھ کو قتل کرنے کے مکر وفریب کئے۔ میں نے بھی اپنی حکمت عملی سے ایسا کام لیا کہ وہ قریب بھی نہ پہنچے تھے کہ تجھ کو آسمان پر اٹھا لیا اور ططیانوس جو تیرا سخت دشمن تھا۔ ان کے ہاتھوں سے اس کو صلیب پرچڑھا کر اس کی روح کو قبض کیا۔ جس کا رونا آج تک یہود روتے آئے ہیں۔ الجواب نمبر۸ ’’اناقتلنا المسیح عیسیٰ ابن مریم رسول اﷲوما قتلوہ وما صلبوہ ولکن شبہ لھم وان الذین اختلفوا فیہ لفی شک منہ مالھم بہ من علم الا الاتباع الظن، وما قتلوہ یقینا بل رفعہ اﷲ الیہ وکان اﷲ عزیزاً حکیما (النسائ:۱۵۷)‘‘{بقول یہود کہ تحقیق ہم نے قتل کر ڈالا مسیح بیٹے مریم کے کو جس کا دعویٰ اﷲ کے رسول ہونے کا تھا، اور نہیں قتل کیا اس کو او ر نہ سولی دیا اس کو اور لیکن شبہ ڈال دیاگیا واسطے ان کے اور تحقیق جو لوگ اختلاف کرتے ہیں بیچ ان کے البتہ وہ بیچ شک کے ہیں نہیں ہے واسطے ان کے ساتھ اس کے کچھ علم مگر وہ پیروی کرتے ہیں ظن کی اور نہیں قتل کیا اس کو یہ یقین ہے بلکہ اٹھا لیا اﷲ نے طرف اپنی اور ہے اﷲ زبردست حکمت والا۔} مرزائیو! بقول یہود کے قتل کرڈالا ہم نے عیسیٰ ابن مریم کو جن کا دعویٰ خدا کے رسول