احتساب قادیانیت جلد نمبر 53 |
|
راولپنڈی جب کہ یہ آرمی ہیڈ کوارٹر بھی ہے۔ اس میں تبلیغی ہیڈ کوارٹر بھی ہونا چاہئے۔ حضو ر کی توجہ کا محتاج ہے۔ اس پر قبضہ ساری آرمی پرقبضہ کے مترادف ہے۔ حضو ر نے اس شہر کو بار بار ملاحظہ فرمایا ہے۔ معلوم نہیں کہ اس کو کیوں توجہ کے نہ قابل سمجھا گیا۔ اول تو میں خودروحانی اور جسمانی کمزوریوں سے پر ہوں۔ لیکن ماحول سے متاثر ہوتا ہوں۔ حالات یہ چاہتے ہیں کہ ہر احمدی پہلے سے زیادہ چست ہو۔ لیکن وقوعہ یہ ہے کہ ہر احمدی پہلے سے سست ہے۔ علی ہذا القیاس مجھ پر بھی اثر ہے۔ میں ایک عام احمدی کی طرح کہ جتنی کوشش وہ کر سکتا ہے، کرتا رہتا ہوں اور ہر ماہ سال رواں میں اوسطاً ایک بیعت بھی کروا دیتا ہوں۔ لیکن مالی طور پر خوشحال نہیں ہوں۔ تالیف و تربیت نومبائعین بے حد ضروری ہے۔ جس کے ناقابل ہونے کی وجہ سے کوشش معطل ہو جاتی ہے۔ بے حد ذہنی پریشانی ہوتی ہے۔ آدھی درجن سے زیادہ میجر، کیپٹن، کرنل وغیرہ ہیں۔ سب کے سب ماشاء اﷲ ہوش مند ہیں۔ لیکن تبلیغی کارگزاری نہیں ہے۔ میں دفتر میں بہت پرانا ملازم تھا اور خدا کے فضل و رحم کے ماتحت گزٹیڈ افسر ہو گیا ہوں۔ اس لئے غیر احمدی حکام کا ایک بڑا حصہ میرے خلاف ریشہ دوانیاں کرتا رہتا ہے۔ پارٹی بازی اور خویش پروری میں مبتلا ہے۔ اب اگر میں پختہ ہوجاؤں تو پنشن میں کافی فائدہ ہو گا۔ لیکن خدا محفوظ رکھے اگر لپیٹ میں آ گیا توبے حد پریشانی ہوگی۔ حضو ر سے التجا ہے کہ میرے لئے دعا فرمائیں کہ مولا کریم مجھے ہر قسم کے آفات و حادثات سے محفوظ رکھے۔ میری سب روحانی اور جسمانی کمزوریوںکو دور فرمائے او رمجھ پر اپنی رضا کی راہیں کھول دے اور ہر قسم کی قربانی کی توفیق عطا فرمائے۔ حضور کا ادنیٰ خادم، فضل محمدخان احمدی،راولپنڈی میرا پتہ یہ ہے: Deputy Asstt financial Adviser Centeral Ordnance Depot Rawalpindi. اس خط میں مندرجہ ذیل باتیں قابل توجہ ہیں۔ ۱… خلیفہ قادیان کو جنرل ہیڈ کوارٹرز آرمی پاکستان پرقبضہ کرنے کی دعوت۔