احتساب قادیانیت جلد نمبر 53 |
|
کارروائی کرنے کاارادہ کیا۔ لیکن جب اسی اثناء میں حضورﷺ نے اپنے رفیق اعلیٰ سے جا ملے تو ان کے اولین جانشین خلیفہ حضرت ابوبکر صدیقؓ نے ان نبوت کاذبہ کے دعوے داروں کے مقابل زبردست لشکر روانہ کئے۔ جن کی کمان حضرت خالد بن ولیدؓ اور عکرمہؓ جیسے بہادر صحابہ کے ہاتھوں میں تھی۔ پھر ان جنگلوں میں ہزاروں کی تعداد میں جو مرتدین قتل ہوئے کیا اس سے اسلام کی جامعیت کو نقصان پہنچا؟ اسود عنسی مارا گیا اور یمن کے علاقہ میں اس کے ہزاروں مددگار قتل کئے گئے۔ عمان میں ذوالتاج لقیط بن مالک ازدی نبوت کاذبہ کا دعویدار اپنے ہزار ساتھیوں سمیت قتل ہوا۔ مسیلمہ کذاب اور اس کے ساتھ جنگ یمامہ میں چالیس ہزار کے لگ بھگ مرتد قتل ہوئے اور وہ باغ جس کا نام حدیقیۃ الرحمن تھا او ر جس میں مسیلمہ کذاب اپنے ساتھویں سمیت محصور ہو گیا تھا اور بعد میں یہ سب کے سب اسی جگہ قتل ہوئے۔ مقتول مرتدین کی کثرت سے حدیقتہ الموت کے نام سے مشہور ہو گیا۔ کیا حضرت صدیق اکبرؓ، رسول اﷲﷺ کے یار غار اوران کے ساتھ صحابہ کرام رضوان اﷲ علیہم اجمعین نہیں جانتے تھے کہ اس طرح ہزاروں مرتدین کو محض ختم نبوت کے مسئلہ کی بناء پر خارج از اسلام قرار دینے او ر قتل کرنے سے اسلام کی جامعیت کو نقصان پہنچے گا اور اس کی لچک ختم ہو جائے گی؟ کیا خیر القرون کے یہ مسلمان صحابی منافق تھے؟ کیا انہوںنے اپنی اغراض نفسانی کی بناء پر ختم نبوت کے منکرین کو خارج از اسلام اور واجب القتل سمجھا تھا؟ یا آج کا یہ پیر دیول جو امام العٰلمین ہونے کا مدعی ہے۔ اسلام کی جامعیت اور لچک کی حقیقت کو حضرت محمدﷺ اوران کے جانشین خلفائے راشدین سے زیادہ سمجھتا ہے؟ حرف درویشاں بدزدو مردوں تابخواندبر سلیمی زاں فسوں کارمرداں روشنی و گرمی است کاردوناں حیلہ و بے شرمی است شیر پشمیں از برائے گد کنند بو مسیلمہ رالقب احمد کنند بومسیلمہ رالقب کذاب ماند مرمحمد را اولوالالباب ماند ختم نبوت کا مسئلہ کسی فرد واحد یا کسی ایک آدھ سیاسی یا مذہبی جماعت کا مسئلہ نہیں۔ بلکہ یہ اسلام کا ایک بنیادی اور مرکزی مسئلہ ہے۔ جس پر تمام صحابہ، تابعین، تبع تابعین، محدثین، ائمہ فقہائ، علماء حق، اولیاء الرحمن کا اتفاق رہا ہے۔ صحابہ کرام کے زمانہ کے بعد بھی عرب یا عجم میں جہاں کہیں بھی کسی نے نبوت کا دعویٰ کیا۔ اسے اور اس کے پیروکاروں کو وہی سزا دی گئی جو مسیلمہ