احتساب قادیانیت جلد نمبر 53 |
|
ایک خطبہ بہ عنوان (اسلامی روحانی مشن) شائع ہوا ہے۔ جس میں انہوں نے ’’ختم نبوت‘‘ کے متعلق اپنے عقیدے کا اظہار کیا ہے۔ پھر یہی مضمون ’’ملفوظات خضری حصہ دوم‘‘میں بعنوان ’’اسلامی خضری روحانی مشن (ص۱۲۶)پرچھپا ہے، ملاحظہ فرمائیں۔ ’’ایسی حالت میں منافقین اسلام نے مذہب کی دوسرے رنگ میں بنیادیں ڈالنی شروع کر دیں۔ حتیٰ کہ ختم نبوت کے مسئلہ کو بھی فرقہ وارانہ شکل میں ہوا دی گئی اور اسلام کی جامعیت کو نقصان پہنچایا گیا۔ اس کی بڑی وجہ یہ تھی کہ اسلام کو صرف ایک علمی اور کتابی چیز ہی متصور کرایا گیا۔ اس کی لچک کو اپنے اغراض نفسانی کی خاطر محجوب فرمایاگیا۔‘‘ کیا اس عبارت کا مطلب اس کے سوا کچھ اور بھی ہو سکتا ہے کہ ۱۹۵۳ء میں جن پاکستانی مسلمانوں نے ختم نبوت کی تحریک۔ قادیانی ٹولے کو خارج از اسلام ثابت کرنے اور منوانے کے لئے چلائی تھی۔ وہ سب منافق ہیں اور انہوں نے اسلام کی جامعیت او ر لچک کو نقصان پہنچایا ہے؟ معلوم ہونا چاہئے کہ حضرت محمدﷺ کی حیثیت صرف رسول اﷲﷺ ہی کی نہیں بلکہ وہ خاتم النّبیین بھی ہیں اور یہی وہ وصف ہے جو حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کو دیگر سابقہ انبیاء و رسل سے ممتاز کرتا ہے۔ اسی لئے ان کی رسالت پر ایمان لانے کے ساتھ ساتھ ہمیں ان کی ختم نبوت پر ایمان رکھنا بھی فرض اور ضروری ہے۔ ورنہ ہم مسلمان نہیں رہ سکتے۔ جو لوگ ختم نبوت کے اقرار و اعلان اور حفاظت کے اقدامات کو اسلام کی جامعیت اور لچک کے منافی سمجھتے ہیں۔ وہ اپنے اسلام و ایمان کی خیر منائیں۔ حق پرست مسلمان باطل کی خوشنودی کے لئے ختم نبوت کے اقرار و اعلان سے دست بردار نہیں ہو سکتے۔ جیسا کہ آئندہ سطور میں یہ حقیقت آپ پر واضح ہو جائے گی۔ دنیا جانتی ہے اور تواریخ اسلامیہ میں یہ بات بالکل صاف اور واضح ہے کہ حضرت محمدﷺ کی زندگی ہی میں عرب کے مختلف نقاط میں اسود عنسی، مسیلمہ کذاب اور ذوالتاج لقیط وغیرہ اشخاص نے جن کو متعدد قبیلوں اور ہزاروں لوگوں کی معیت حاصل تھی۔ جب نبی ہونے کا دعویٰ کیا تھا تو حضرت محمدﷺ نے اسی وقت ان کے کاذب اور دجال ہونے کا اعلان فرمادیا تھا اور مسیلمہ کے خط کے جواب میں اس کے نام کے ساتھ کذاب کا لفظ لکھا۔ جو اس کے نام کا جزو بن کر رہ گیا۔ کیا حضور علیہ السلام پر یہ حقیقت منکشف نہ ہوئی تھی کہ ایسا لکھنے سے یہ لوگ دائرہ اسلام سے خارج ہو جائیں گے اوراسلام کی لچک کو نقصان پہنچے گا؟ پھر یہی نہیں بلکہ اسی وقت ان مرتدین کے مقابل