احتساب قادیانیت جلد نمبر 53 |
۶…’’عالم کباب‘‘ کے متعلق پیش گوئی (۱)بشیر الدولہ۔(۲) عالم کباب۔(۳) شادی خاں۔(۴) کلمۃ اﷲ خان۔ (نوٹ از مرزا قادیانی۔) ’’بذریعہ الہام الٰہی معلوم ہواکہ میاں منظور محمد صاحب کے گھر میں یعنی محمدی بیگم کا ایک لڑکا پیدا ہوگا۔ جس کے یہ نام ہوں گے۔ یہ نام بذریعہ الہام الٰہی معلوم ہوئے۔‘‘ (البشریٰ ج دوم ص۱۱۶، تذکرہ طبع سوم ص۶۶۳،۶۵۵) مرزا قادیانی کی اس پیش گوئی کے شائع ہو جانے کے بعد میاں منظور محمد کی بیوی محمدی بیگم فوت ہو گئی اور کباب صاحب پیدا نہ ہوئے۔ لہٰذامرزا قادیانی کی یہ الہامی پیش گوئی غلط نکلی۔ چنانچہ مرزا قادیانی کے الہامات کے جامع نے مجبور ہو کر اس پیش گوئی کو متشابہات میں قرار دیا۔ (مندرجہ اشتہار تبصرہ ۵؍نومبر ۱۹۰۷ئ، مجموعہ اشتہارات ج۳ ص۵۸۵تا۵۹۲) ۷،۸،۹،۱۰… الہامی پیش گوئیاں ۷… ’’مبارک احمدجو میرا لڑکا فوت ہو گیا ہے۔ اس کی جگہ دوسرا مبارک احمد بعینہ دیا جائے گا۔ کوئی پہچان نہیں سکے گا۔‘‘ مگر دوسرا مبارک احمد پیدا نہ ہوا۔ بلکہ مرزا قادیانی خود اس الہام کے شائع کرنے کے چھ ماہ بعد دنیا سے چلتے بنے اور حمل میںبھی کچھ نہ چھوڑا۔ ۸… ’’ڈاکٹر عبدالحکیم خان(مرزا قادیانی کا بدری صحابی جو تائب ہوگیاتھا) میرا دشمن میری موت چاہتا ہے۔ وہ میری آنکھوں کے روبرو اصحاب فیل کی طرح تباہ ہوگا۔‘‘ مگر ڈاکٹر عبدالحکیم خان کی عمر بڑھ گئی اور مرزا قادیانی ان کی زندگی میں خود اصحاب فیل کی طرح نیست و نابود ہوگئے۔ ۹… ’’تیری عمر بڑھا دوںگا۔‘‘ مگر مرزا قادیانی کی عمر ایسی بڑھی کہ مشکل سے چھ ماہ پورے کئے اور ڈاکٹر عبدالحکیم خان کو مارتے مارتے خود موت کا شکار ہو گئے۔ ۱۰… ’’اس ملک یا دوسرے ملک میں اس سال یا آئندہ سال میں سخت طاعون پڑے گی۔ جس کی نظیر پہلے کبھی دیکھی نہیںگئی۔ وہ لوگوں کو دیوانہ کر دے گی۔‘‘ مگر نہ تو ۱۹۰۷ء میں کوئی اس قسم کی طاعون پڑی، نہ ۱۹۰۸ء میں بلکہ مرزا قادیانی خود ۱۹۰۸ء کو چلتے بنے۔