احتساب قادیانیت جلد نمبر 53 |
|
استعمال نہیں کیا کہ ان میں سے بعض الہام یا خواب متشابہات کے رنگ میں ہوتے ہیں یا اجتہادی طور پر کوئی غلطی ہو جاتی ہے اور جاہل نادان ایسی پیش گوئیوں کو جھوٹ سمجھ لیتے ہیں اور ان کا وجود محض ابتلاء کے لئے ہوتا ہے او ر بعض ربانی پیش گوئیاں وعید کی قسم سے ہوتی ہیں۔ جن کا تخلف جائز ہوتا ہے۔‘‘ (حقیقت الوحی ص۱۴۰، خزائن ج۲۲ص۱۴۳) ۹… ’’بعض فاسقوں اور غایت درجے کے بدکاروں کو بھی سچی خوابیں آ جاتی ہیں۔ بلکہ بعض پرلے درجے کے بدمعاش اورشریر آدمی اپنے ایسے ایسے مکاشفات بیان کرتے ہیں کہ آخر وہ سچے نکلتے ہیں۔‘‘ (توضیح مرام ص۸۴، خزائن ج۳ص۹۵) ۱۰… ’’یہ بالکل غیر معقول اوربیہودہ امر ہے کہ انسان کی اصل زبان تو کوئی اور ہو اور الہام اس کو اس زبان میں ہو جس کو وہ سمجھ بھی نہیں سکتا۔ کیونکہ اس میں تکلیف مالایطاق ہے اور ایسے الہام سے فائدہ کیا ہوا جو انسانی سمجھ سے بالا تر ہے۔‘‘ (چشمہ معرفت ص۲۰۹، خزائن ج۲۳ص۲۱۸) تلک عشرۃ کاملۃ اے مرزا قادیانی کے مریدو! کیا یہ مرزا قادیانی کی کتابیں آپ کی نظر سے نہیں گزریں؟ کیا آپ نے ان کا بغور مطالعہ نہیں کیا؟ کیا آپ کو ان میں خدا کے ایک مقدس رسول حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی توہین ہوتی نظر نہ آئی؟ کیا الزامی جواب اس طرح دیا جاتا ہے؟ کیوں نہیں صدق دل سے توبہ کر لیتے۔ کوئی ڈر نہیں انسان بھول جاتا ہے۔ خدائے پاک غفور و رحیم ہے۔ اچھا اگر آپ توبہ نہیں کرتے تو خدا را ذرا تکلیف گوارہ فرما کر مرزا قادیانی کے الہامات کی پٹاری اپنے سامنے رکھ لیں اور اقتباس نمبر ۱،۲ کی رو سے مرزا قادیانی کی وہ تمام پیش گوئیاں ان کی پٹاری سے نکال دیں۔ جن میں کوئی کھلا کھلا تاریخی واقعہ نہیں اور نہ ان میں وہ امور بیان کئے گئے ہیں۔ جن کو دنیا کھلے طور پر دیکھ سکے(تشریحات کی ضرورت نہ پڑے) جیسے ’’شاتان تذبحان‘‘ (تذکرہ ص۸۸، طبع۳) یعنی دو بکریاں ذبح کی جائیں گی،تین بکرے ذبح کئے جائیں گے، وغیرہ۔ اب فرمائیے! کیامرزا قادیانی کی پٹاری میں کوئی ایسا الہام باقی رہ جاتا ہے جس کو ہم مرزا قادیانی کے فتویٰ کے مطابق پیش گوئی کہہ سکیں؟ اگر کوئی ہے تو پیش کیجئے اور یہ بھی بتائیے کہ ’’آہ نادر شاہ کہاں گیا؟‘‘ (تذکرہ ص۵۴۷، طبع۳) میں کون سا کھلا کھلا تاریخی واقعہ ہے اور وہ کون سے امور پیش کئے گئے ہیں۔ جن کو دنیا کھلے کھلے طور پر دیکھ سکے اور ان امور پر کون سے الفاظ