احتساب قادیانیت جلد نمبر 53 |
|
کیونکہ ہندو، عیسائی اور دنیا کے تمام مسلمان اس کی نظر میں بحیثیت کافر ہونے کے مساوی ہیں۔ مسلمان کو لڑکی نہ دو (برکات خلافت ص۷۳)’’غیر احمدیوں(مسلمانوں) کو لڑکی دینے سے بڑا نقصان پہنچتا ہے اور علاوہ اس کے وہ نکاح جائز نہیں۔‘‘ (ملائکۃ اﷲ ص۶۴)کامذکورہ بالا حوالہ اس مضمون کو اور زیادہ واضح کرتا ہے۔ مسلمان کے پیچھے نماز جائز نہیں اور اس کی وجہ بھی سوا اس کے اورکچھ نہیں کہ مسلمان مرزا قادیانی کا مرید نہیں اور جو مرزا قادیانی کامرید نہ ہو۔ بھلا ایک قادیانی کی اس کے پیچھے نماز کس طرح جائز ہوسکتی ہے۔ (انوار خلافت ص۸۹)’’باہر سے لوگ اس کے متعلق بار بار پوچھتے ہیں۔ میں کہتا ہوں کہ تم جتنی دفعہ پوچھو گے۔ اتنی دفعہ ہی میں یہی جواب دوںگا کہ غیر احمدی کے پیچھے نماز پڑھنی جائز نہیں جائز نہیں، جائز نہیں۔‘‘ ایک قادیانی کی نماز مسلمان کے پیچھے جائز نہ ہونے کی وجہ صرف یہ ہے کہ مسلمان مرزا قادیانی کامرید نہیں۔ (انوار خلافت ص۹۰)’’اور ہمیں اس وقت تک کسی کے پیچھے نماز نہیں پڑھنی چاہئے جب تک وہ بیعت میں داخل نہ ہو۔‘‘ اور یہ مرید نہ ہونا اتنا بڑا گناہ ہے کہ خواہ کیسا ہی نیک آدمی ہو اور رواداری کی بیماری کے باعث مرزائیت کے کنارے پر پہنچ چکا ہو۔ تب بھی اس کے پیچھے ایک قادیانی کی نماز جائز نہیں ہو سکتی۔ (مجموعہ فتاویٰ احمدیہ ج۱ص۳۰۲)’’(حکیم نور دین)سے ایک شخص نے دریافت کیا کہ ایک غیر احمدی نیک طینت پنج وقتہ نماز گزارحضرت مرزا قادیانی کا مدح خواں ان کے دعویٰ پر غور کر رہا ہے۔ کیا ایسے شخص کے پیچھے نماز احمدی پڑھ لے۔ فرمایا یہ سب ترکیبیں ہیں۔ میں ان کو پسند نہیں کرتا۔‘‘