احتساب قادیانیت جلد نمبر 53 |
|
’’کل مسلمان جو مسیح موعود(مرزائے قادیانی) کی بیعت میں شامل نہیں ہوئے،خواہ انہوں نے حضرت موعود(مرزائے قادیانی) کا نام بھی نہ سنا ہو، وہ کافر اور دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔ میں تسلیم کرتا ہوں،میرے بھی یہی عقائد ہیں۔‘‘ (آئینہ صداقت ص۳۵) تمام مسلمان کیوں کافر ہیں؟ بعض تقیہ باز قادیانی مسلمانوں سے کہا کرتے ہیں کہ چونکہ تم مرزاقادیانی کو کافر کہتے ہو اس لئے ہم بھی جواباً تمہیں کافر کہہ دیتے ہیں۔ لیکن مذکورہ بالا عبارت میں ہی تھوڑا سا غور کرنے سے معلوم ہوسکتا ہے کہ اس کی وجہ یہ نہیں بلکہ یہ وجہ ہے کہ وہ مرزاقادیانی کی بیعت میں داخل نہیں ہوئے۔ پھر دہراؤ ’’جو مسیح موعود کی بیعت میں شامل نہیں ہوئے خواہ انہوں نے حضرت موعود کا نام بھی نہ سنا ہو… الخ!‘‘ بھلا جس شخص نے مرزاقادیانی کا نام ہی نہیں سنا اور وہ جانتا ہی نہیں قادیانی کون ہیں۔ بتلائیے! وہ مرزاقادیانی یا ان کے مریدوں کو کافر کس طرح کہہ سکتا ہے۔ حالانکہ ایسے ناواقف شخص کو بھی خلیفہ صاحب کافر قرار دیتے ہیں۔ لیجئے! اس سے بھی واضح عبارت میں وجہ کفر بتلا دی گئی ہے۔ (انوار خلافت ص۹۰) ہمارا یہ فرض ہے کہ ہم غیراحمدیوں کو مسلمان نہ سمجھیں اور ان کے پیچھے نماز نہ پڑھیں۔ کیونکہ وہ ہمارے نزدیک خداتعالیٰ کے ایک نبی کے منکر ہیں۔ اب اس میں صاف بتلادیا گیا ہے کہ ہم اس لئے غیراحمدیوں (دنیائے اسلام کے مسلمانوں) کو کافر سمجھتے ہیں کہ یہ مرزائے قادیانی کی نبوت کو نہیں مانتے۔ تمام مسلمان ایسے ہی کافر ہیں جیسے ہندو اور عیسائی قادیانیوں کے نزدیک دنیا جہاں کے تمام مسلمان اور ہندو عیسائی کفر میں برابر ہیں۔ (ملائکۃاﷲ ص۶)