قطرہ قطرہ سمندر بنام نگارشات فلاحی |
ختلف مو |
|
{…رہبرمتشابہات…} تصنیف:مولانامحمدعیاض صاحب اشاعتی لاڈ ساؤنگی استاذ شعبۂ تحفیظ القرآن جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم،اکل کوا،نندوربار بسم اللہ والحمدللہ والصلاۃ علـٰی رسول اللہ قال اللہ تعالٰی وتعاونواعلی البروالتقویٰ وقال ایضاًوان تعد وانعمت اللہ لاتحصوہا۔ اگراللہ جل جلالہٗ کی قسم قسم کی نعمتوں کاسرسری استحضاربھی کرنے کی کوشش کی جائے توہم جیسے احسان فراموش اوربے حس قسم کے افراد اس کا ادراک نہیں کرسکتے تاہم اتنااعتراف توہردین دارفردکو کرناہوگا کہ نعمت قرآن ایک ایسی نعمت ہے جونہ صرف کتاب لاریب ہے بل کہ کتاب ہدایت بھی ہے،کتاب پُرتاثیربھی اور کتاب شفاء بھی ہے اوراگر یہ تعبیرکریں کہ یہ کتاب دولت کونین بھی ہے توبے جانہ ہوگا،اس لیے کسی بھی فردکے لیے اشتغال بالقرآن سب سے بڑی سعادت ہے اوراعراض عن القرآن سب سے بڑی شقاوت ہے حتی المقدورصحت لفظی کے ساتھ قرآن کویادکرنا،تلاوت کرنا اس کا سمجھنااس پرعمل کرنااس کی ہرنوع کی تبلیغ کرنااوراس کی تعلیم وتسہیل کی فکرکرنایہ بھی اشتغا ل بالقرآن کاایک اہم حصہ ہے اوروابستگی ٔ قرآن ہی وہ نعمت عظمیٰ ہے جس کی وجہ سے قومو ں کو عروج وزوال نصیب ہوتاہے جیساکہ ارشادنبوی ہے’’إنَّ اللّٰہَ یَرْفَعُ بِہٰذاالکتابِ أقوامًا وَیَضَعُ بِہٖ آخَرِیْنْ‘‘(مسلم)قرآن مقدس کے صدقہ قومیں پروان چڑھتی ہیں ۔ بہرحال!ہردور،ہرزمانہ میں ملت اسلامیہ کے مشتغلین بالقرآن نے قرآن پا ک کے سلسلہ کی مختلف النوع خدمات انجام دیں ،کسی نے معانی قرآن کی،کسی نے