قطرہ قطرہ سمندر بنام نگارشات فلاحی |
ختلف مو |
|
{…ہدیۃالمتسابقین…} فی کلام سیدالمرسلین صلی اللہ علیہ وسلم عن ابی درداء رضی اللہ تعالی عنہ قال:قال رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم’’من حفظ من امتی اربعین حدیثًافی امرِدینِہابَعَثَہٗ اللّٰہ فقیہًاوکنت لہ یوم القیامۃ شافعاوشہیدًا(مشکوۃ) حضرت ابو درداءؓ ارشاد فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخض میری امت میں سے دین داری کے متعلق ۴۰؍ احادیث یادکرے،اللہ تعالی قیا مت کے دن اس کوفقیہ بناکر اٹھائیں گے اور میں اس کے لیے سفارش کروں گا، اور اس کے حق میں (ایمان)کی گواہی دوں گا۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ افرادِ امت کو اللہ تعالی نے اپنے اپنے حوصلے اور جذبات کے مطابق حدیث حفظ اربعین کو عملی جامہ پہنانے کی سعادت نصیب فرمائی، چناں چہ صدرِ اول سے لے کر تادمِ تحریر اس موضوع پر کتابیں مختصر ومطول آرہی ہیں اور آتی رہیں گی، اللہ سب کی کاوشوں کو قبول فرمائے۔ ہمارے جامعہ اکل کوا کے رئیس وبانی اور تحریکِ مسابقات کے روحِ رواں حضر ت وستانوی دامت برکاتہم آج سے تقریباً ۱۰،۱۱سال قبل اپنے صاحبزادے مولاناحذیفہ سلمہ ٗکے ساتھ ماہِ رمضان میں عمرے کے مقدس سفر پر تھے، حرم شریف میں مقیم،عظیم عالم ِدین شیخ عوامہ سے ملاقات ہوئی،ملاقات کے دوران شیخ عوامہ نے جامعہ کے تعلیمی تربیتی نظام کوسن کراطمینان کااظہارکیا،ساتھ ہی بطورِ مذاکر ہ ایک اہم موضوع کی طرف متوجہ کیا کہ ہمارے مدارسِ عربیہ میں حفظ ِقرآن کاجتنا اہتمام والتزام ہے بالخصوص مدار س