قطرہ قطرہ سمندر بنام نگارشات فلاحی |
ختلف مو |
|
{…مسابقۃ القرآن…} ساتویں کل ہند مسابقۃ القرآن الکریم کی اختتامی نشست جامعہ اکل کوا کی علمی قرآنی روحانی سرزمین پر ۷؍ واں کل ہند عظیم الشان مسا بقۃ القر آ ن اختتام پذیر،مکہ اورسعودی عرب سے دکتورشیخ عبداللہ بصفر،شیخ داؤد علوانی، شیخ موسیٰ بلال،شیخ طلحہ بلال اور افریقہ سے مولاناعبدالقادر ملک پوری کی شرکت ۔ دینی وعصری علوم کا حسین امتزاج اور مرکزی اسلامی دانش گاہ جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا میں منعقدہ ساتویں کل ہند مسابقۃ القرآن الکریم کا اختتامی و انعا می اجلاس آج۱۵/اپریل ٹھیک دس بج کر دس منٹ پر شروع ہوا، اور ٹھیک ایک بج کر۱۵؍ منٹ پرصدر محترم، رئیس المسابقات حضرت خادم القرآن مولانا غلام محمد صاحب وستانو ی کی دعا پر اختتام پذیر ہوا، اپنی نوعیت کے اس منفرد اور انوکھے مسابقہ میں ملک بھر کی ۲۲ ؍ ریاستوں کے ۲۷؍ سینٹروزون کے ۲۰۰؍ مدارس کے۳۱۳؍ طلبہ نے شر کت کی، جس میں حفظ قرآن،قراء ت وترتیل،اورحفظ خطبات جمعہ، تفسیرقرآن وحفظ حدیث کانادر المثا ل مظاہرہ ہوا۔ حضرت وستانوی کے منشاء اور چاہت کے مطابق یکم مارچ سے لے کر یکم اپر یل تک ریاستی پیمانے پرمسابقات ہوئے،جن میں اساتذۂ جامعہ وفروعاتِ جامعہ نے بطو ر حکم کے خدمات انجام دیں ، ان مسابقات سے منتخب ہو کر ۳۱۳؍ طلبہ نے فائنل مسابقہ میں شرکت کی۔ اس کل ہند پیمانے پر ہونے والے مسابقہ میں مکمل قرآن کے گروپ میں اول دو م اورسوم آنے والے طلبہ کو، جدہ سے تشریف لانے والے الہیئۃ العالمیہ کے سربراہ اور