قطرہ قطرہ سمندر بنام نگارشات فلاحی |
ختلف مو |
|
{…تیسیرالتجوید…} تصنیف:مولاناقاری سیدعارف الدین صاحب صدرشعبۂ تجویدوقراء ت جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا قرآن مقدس روئے زمین پرہدایت انسانی نیزدارین کی سعادت وفلاح کے لیے ایک ایسانسخہ ٔکیمیاہے،جولاثانی بھی ہے اورلافانی بھی،نیزسراپاخیرہی خیرہے، چناں چہ کتاب ہدی سے وابستگی انسان کی سعادت مندی اوردانشمندی ہے،اگرہمارے حضور خیرالانا م ہیں توکلام باری خیرالکلام ہے اوراس سے وابستہ ہونے والاخیرالناس کامصداق ، جیسا کہ ارشادنبوی ہے’’خیرکم من تعلم القرآن وعلمہ‘‘(بخاری)۔ اب اس خیرالکلام کی بہترسے بہتراندازسے مطالبۂ خداوندی اورمنشاء نبوی کے مطا بق تلاوت کی جائے تووہ نہ صرف یہ کہ مقتدیٰ بنائے جانے کے قابل اور نمازو ں کی صحت کاضامن ،بل کہ وہ آخرت میں بھی اقرأ وارتق(ابوداؤد)کامصداق بننے کے لیے کافی ہے ، لہٰذا تلاوت مع التجویدمطلوب ہے،جیساکہ ارشاد ِباری ہے’’ورتل القرآن ترتیلاً‘‘۔ ہم اللہ کے دربارمیں باربارسجدۂ شکرکی بجاآوری کواپنی سعادت سمجھتے ہیں کہ اس رب کریم نے اشاعت العلوم کاایساپیاراماحول نصیب فرمایاکہ اس کے بانی کے اسم گرامی کاجزو لاینفک خادم القرآن بن گیااوران کاادارہ جودرحقیقت اپنے کرداروعمل سے اشاعت العلوم کی بجائے اشاعت ِقرآن کہے جانے کے قابل ہے،جہاں دینیات سے لے کر دورۂ حدیث تک اورابتداء سے لے کر انتہاء تک ہرطالب علم کی تلاوت مع التجویدکوطبعیت ِ ثانیہ بنانے کی سعی ٔجمیل کی جاتی ہے،اس کے لیے جہاں باذوق اساتذۂ کرام کا انتخاب عمل میں آیا،وہاں مختلف تشجیعی،تربیتی اورتعلیمی پروگرام کے ذریعہ بھی طلبہ کوقرآن سے مربوط کیاجاتاہے۔