قطرہ قطرہ سمندر بنام نگارشات فلاحی |
ختلف مو |
|
{…مہمانان رسول کی خدمت میں (۲)…} تصنیف:مولانامحمدمجتبٰی صاحب رویدروی شیخ الحدیث دارالعلوم ہدایت الاسلام ،عالی پور،گجرات اللہ جل شانہ کی شان، خالق ومالک ہونے کے ساتھ ساتھ مربی ہونے کی بھی ہے،چناں چہ باری تعالیٰ نے ترتیب تلاوت کے اعتبار سے سب سے پہلی سورت اور نما ز کی ہر رکعت میں پڑھی جانے والی وہ سورت جس کی بابت ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ و سلم ہے ’’لاصلوۃالابفاتحۃالکتاب‘‘ اس سورت کی ابتدائی آیات میں اللہ کے رب ، رحیم اور مالک ہونے کاتذکرہ ہے، اللہ خالق ومالک نے خودکورب العالمین کہہ کریہ باورکرایا ہے کہ تربیت انسانی موقوف ہے عبادت باری تعالیٰ پر ،اتباع نبوی صلی اللہ علیہ وسلم اور اقتدائے اقوال واعمال سلف پر،چناں چہ ہردوراورہرزمانہ میں اقوالِ اکابرین اور نصا ئح صالحین کا اہتمام رہا اور ہے اور رہے گا، اسی لیے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی دور ر س لسانِ رسالت با فراست نے ارشاد بھی فرمایا ہے کہ ’’العلماء ورثۃ الانبیاء‘‘ (ابوداؤد) بہرحال وعظ کرنا،سننا،نصیحت لینااور دینا، اسی طرح وصیت اور قبول وصیت، یہ ایسے حسین اور پر کشش جاذبیت سے لبریز پہلو ہیں کہ جن کی بر کت سے اسلامی تشخص اور رحمانی تہذیب کو بقاء اور دوام ہے اس کی برکت سے پیر ومرید، مرشِد ومرشَد،استاذو شاگرد،عالم ومتعلم، مبلغ ومبلَغ کے افادہ اوراستفادہ کاحسین سلسلہ جاری ہے،اللہ اس سلسلہ کو تا صبح قیامت قائم رکھے۔(آمین) ایک مرتبہ مسیح الامت حضرت مولانا مسیح اللہ خان صاحبؒ کی خدمت میں سہار ن پور کے زمانۂ طالب ِعلمی میں حاضری کی سعادت میسرہوئی،درخواست پر حضر ت نے