قطرہ قطرہ سمندر بنام نگارشات فلاحی |
ختلف مو |
|
باسمہٖ تعالٰی شانہٗ الحمدللہ رب العالمین والصلوٰۃ والسلام علی سید الانبیاء والمرسلین وعلی آلہ وأصحابہ أجمعین۔وبعد! إھدنا الصراط المستقیم صراط الذین أنعمت علیھم۔کلمات تشکر وامتنان: سب سے پہلے ہم سب رب کریم کے شکر گذارہیں کہ اس نے ہمیں صراط مستقیم پر گا مزن رہنے کی توفیق ِارزانی فرمائی اور اسلام کی حفاظت ،صیانت ،اشاعت اور علوم اسلامیہ کی تعلیم،تبلیغ وترویج کے مراکز اور دین مبین کے روشن میناروں یعنی مدارس اسلامیہ کی خد مت کی سعادت بخشی،اور ان ہی مدارس ومراکز اور تعلیم گاہوں کے محاسن و مسائل پر باہمی تبادلۂ خیال اور غوروخوض کے سلسلہ میں ہم سب کو اپنے محبوب مرکز میں جمع ہونے کا موقع میسرفرمایا ،آج کے اس سنہرے اور پر مسرت موقع پر بندہ،رئیس جامعہ اور جمعیت ِ اساتذہ،بالخصوص عزیزم مولوی حذیفہ سلمہ ٗکی جانب سے صمیم قلب سے خیر مقدم کرتا ہے اور دل کی گہرائیوں سے جذباتِ شکر پیش کرتا ہے کہ اپنے مرکز کی طرف سے ایک اعلان اور آواز پر ہمہ تن گوش ہو کر اپنی تعطیلات کو قیمتی بنانے کے لئے وقت کو فارغ کیااور زحمت سفر برداشت کرکے جامعہ تشریف لائے اور اپنے آپ کو اتحاد کی مضبوط لڑی میں پرونے کی بہترین پیش رفت فرمائی،فجزاکم اللہ احسن الجزاء۔بانی ورئیس جامعہ کے جذبات واحساسات: اللہ جل جلالہ کا بے پناہ شکر واحسان ہے کہ اس نے مجھے اور آپ کو ایک وسیع النظر،وسیع الظرف، وسیع الفکر،بزرگانِ دین کے منظورِنظر،ہم عصروں میں محبوب اور اپنے چھوٹوں میں مشفق، ایسی ہمہ جہت شخصیت ِعظمیٰ کا ظل ِعاطفت اور گھناسایہ عطاکیا،جس کی