قطرہ قطرہ سمندر بنام نگارشات فلاحی |
ختلف مو |
|
{…المذکرات التفسیریۃ…} (سورۂ یاسین،صافات،ص) الحمدللہ عددخلقہ وزنۃعرشہ ومدادکلماتہ ورضٰی نفسہ والصلا ۃوالسلام علی صفوۃرسلہ وخیرخلقہ سیدنامحمدوآلہ وصحبہ وجمیع الانبیاء والمرسلین۔ یہ ایک امر واقعی ہے کہ تمام مسلمانوں کے لیے بل کہ پوری انسانیت کے لیے حقیقت میں سب سے بڑی نعمت،قرآن مقدس ہے۔ قرآن کریم اس جہاں میں وہ نعمت بے بہا ہے کہ سارا جہاں ،ارض وسماء اور ان میں پیدا ہونے والی مخلوقات اس کا بدل نہیں بدل سکتی،انسان کی سب سے بڑی سعادت اور خوش نصیبی یہ ہے کہ اپنی مقدور بھر قرآن مقدس سے اشتغال وشغف رکھے۔ اور سب سے بڑی شقاوت اس سے اعراض وبے رخی ہے،ہر مسلمان کے لیے اس کی فکر تو فرض عین ہے کہ قرآن کو صحت لفظی کے ساتھ پڑھے اور اولاد کو پڑھائے اور پھر جس قدر ممکن ہو معانی اور احکامات کو سمجھائے اور اس پر عمل کرے،اس کو اپنی عمر کا وظیفہ بنائے اور اپنی اپنی ہمت کے مطابق اس کا جو حصہ مل جائے اس کو دونوں جہاں کی سب سے بڑی نعمت سمجھے۔ مدارس دینیہ،مراکز علمیہ،جامعات اسلامیہ،افراد ملت اور نونہالانِ امت کو قرآن سے وابستہ کرنے کے اس اہم فریضہ میں مصروف عمل ہیں ۔اللہ قبول فرمائے۔ ہمارا جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا جو ملک کے مختلف خطوں میں مکاتب قرآنیہ، معاہد اطفال اور مراکز اسلامیہ کے ذریعہ تبلیغ قرآن کا اہم فریضہ ادا کرتے ہوئے اپنی ۲۶؍سالہ مدت قیام میں چار ہزار