قطرہ قطرہ سمندر بنام نگارشات فلاحی |
ختلف مو |
|
{…محبوبِ خداسے کیسی محبت مطلو ب ہے ؟…} عن انس رضی اللہ عنہ قال:قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلملایؤمن أحدکم حتی أکون أحب إلیہ من والدہ وولدہ والنا س أجمعین۔(متفق علیہ ) حضرت انس ؓ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشا د فر ما یا کہ ’’ تم میں سے کوئی مو من نہیں ہو سکتا،یہاں تک کہ میں اس کے نزدیک اس کے با پ،اس کی او لاد اور سب آ دمیو ں سے زیادہ پیا را ہو جائوں ‘‘۔ ماہ ربیع الا و ل ایک ایسااہم مہینہ ہے جس کو رسو ل کر یم صلی اللہ علیہ وسلم سے ولا د ت و و فا ت دونوں کی نسبت حاصل ہے اس لیے امت ِمسلمہ کے عو ا م و خوا ص با لخصو ص اس ما ہ میں اہتما مِ ذکر ِرسو ل کر کے اپنے جذبۂ محبت کو تسکین دینے کے لیے کہیں اجلا سِ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم،کہیں محفل ِنعت ِنبی صلی اللہ علیہ وسلم منعقد کرکے اور کہیں عشق ِ نبی صلی اللہ علیہ وسلم پرمضا مین لکھ کر عشق ِرسو ل ا ور محبت ِرسول کوجتلاتے ہیں تما م عشاقِ رسو لؐ کے جذبا ت کی قدر دانی اور ان کی حب نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے جذبہ ٔ صادقہ کی تصدیق کر تے ہوئے رسو لِ پُرنورصلی اللہ علیہ وسلم سے کیسی محبت مطلو ب ہے؟ (۱) وقتی یا دائمی (۲) جذباتی یاہوش بھری (۳) طبعی یاعقلی (۴) اتباعی یالسانی زیرِنظرمضمو ن کے ذریعہ حدیث ِپاک کی تو ضیح و تشر یح کر تے ہو ئے قارئین کو محبت ِنبوی کی شا ہ را ہ پر لگا نے کی ایک ادنیٰ کو شش کی گئی ہے، اللہ سے دعا ء ہے کہ اللہ ہم سب کو دائمی محبت ِنبی سے سر فر ا ز فر ما ئے۔