قطرہ قطرہ سمندر بنام نگارشات فلاحی |
ختلف مو |
|
{…افشاء السَّلام یعنی سلام کی اہمیت…} تصنیف:مولاناعبدالرَّحمٰن صاحب ملّی ندوی استاذجامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا افشاء السلام وقت کی پکار یہ بات سارے مسلمانوں کے لیے باعث شرف ہے کہ ان کے پالنہار، پرور د گار کردگار نے انہیں پیداکرکے شترِ بے مہار کی طرح نہیں چھوڑابل کہ زندگی کے ہرشعبے میں قدم قدم پہ ہدایت ورہنمائی کے لیے ایک طرف توقرآن مقدس کومشعل ِراہ بتایا ’’ہدی للناس‘‘تودوسری طرف حدیث پاک کوخضرِ راہ قراردیاتاکہ ان دونوں کا تمسک پوری امت ِ مسلمہ کے لیے ضلالت وگمراہی سے بچنے کی ضمانت ہوجائے۔ ارشادنبوی ہے کہ’’ترکت فیکم أمرین لن تضلواماتمسکتم بہما،کتاب اللہ وسنۃنبیہ‘‘(مؤطاامام مالک) اطاعت الٰہی کے ساتھ ساتھ قرآن نے رسول کی اطاعت پر جا بجاز ور دیا ہے ، قرآن کہتا ہے :’’اطیعوااللہ واطیعواالرسول ‘‘(النساء۵۹)اور کہیں قرآن نے یوں بھی مطا لبہ کیا کہ ’’ماآتاکم الرسول فخذوہ ومانھاکم عنہ فانتھوا‘‘(الحشر۷)مزید برآں قرآن نے اطاعت رسول کو اطاعت الٰہی سے تعبیر کیا ہے کہ ’’من یطع الرسول فقد اطاع اللہ ‘‘(النساء۸۰)۔ حاصل یہ کہ سنت ِنبوی پر عمل در حقیقت اطاعت رسول کا عملی ثبوت ہے جو اللہ کی اطاعت کے مترادف ہے جس خوش نصیب کو اتباع سنت کی توفیق میسر ہوئی اللہ کے فضل سے سعادت اسے سلام کرتی ہے۔