قطرہ قطرہ سمندر بنام نگارشات فلاحی |
ختلف مو |
|
{…اشاعتی بیت بازی…} جمع وترتیب:مولاناولی اللہ صاحب ولیؔ قاسمی بستوی سابق استاذجامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا چشمۂ اشاعت العلوم کاایک فیضانِ جدید الحمدللہ!جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا،اپنے۳۰؍سالہ ہمہ جہتی، قرآ نی علمی،دینی،ملی اورسماجی خدمات میں جہاں معروف ہوکررضائے باری کے حصول میں کوشا ں ہے وہیں لسانی ،قلمی اورادبی اعتبارسے اپنے طلبہ واساتذہ کوتحریک وتشجیع کے ذریعہ اردو شعروادب کے پلیٹ فارم سے بھی نسل ِنوکی ذہنی پرواز کوکیسے جِلاملے اس کی سعی وکوشش کررہاہے۔ چناں چہ جہاں جامعہ کے آنگن میں دیواری اورجداری پرچوں کے ذریعہ ان کی نثری اورقلمی صلاحیت کو اجاگر کر نے کی کوشش کی جا رہی ہے ،تو کہیں مساجلۂ شعریہ کے ذریعہ عربی اشعارکو حفظ کرانے کے لئے اساتذہ کی ایک ٹیم مصروفِ کار ہے ،توکہیں بزمِ شعروادب کی زیرِ نگرانی اردو بیت بازی کا انعقاد بھی کیا جارہاہے ،یہ سلسلہ اس وقت پُربہاروپُر شباب نظر آیا جب حضرت ِوستانوی مد ظلہ کے ایماء وحکم پر اور عزیزم مولانا محمد حذیفہ سلمہ ٗکی تحریک وتحریض سے سالِ گذشتہ بتاریخ ۴؍رجب ۱۴۳۱ ھ مطابق ۷؍جون ۲۰۱۰ء مسابقہ ٔ بیت بازی تزک واحتشام ،آن وبان اورشان سے منعقدہوا،جوجامعہ کی تاریخ میں ایک یادگار باب بل کہ ادبی ذوق کو پروان چڑھانے کا ایک روشن باب ہے۔ اس پورے پروگرام کی کامیابی اور نیک نامی کا سہرا بلا کسی تکلف کے کہا جائے تو یہ ہے کہ جناب مولانا ولی اللہ صاحب ولیؔ قاسمی بستوی کے سر جاتا ہے ،جنہوں نے بلا کسی