قطرہ قطرہ سمندر بنام نگارشات فلاحی |
…ختلف موØ |
|
{…خطابت واصولِ خطابت…} بسم اللہ الرحمن الرحیم الحمدللہ رب العالمین،والصلاۃ والسلام علی نبیہ الکریم۔امابعد! (۱) خالق کائنات نے انسان کوممتازاوصاف اور گوناگوں خصائل سے نوازا ہے ، مبدأ فیض سے بشریت کوبے شمار انعامات ملے ہیں ، اور سب سے نمایاں وصف انسان کی کرامت اوراس کی برتری ہے جسے قرآن کریم نے اپنے الفاظ میں یوں بیان کیاہے، {ولقد کرمنابنی آدم۔۔۔۔الخ}۔ انسانی خصوصیات میں سے ایک اہم اورمنفرد خاصیت زبان وبیان کاملکہ اور اظہارمافی الضمیرکاطریقہ ہے، چنانچہ خطابت نے ابتدائے آفرینش ہی سے انسانوں کو اپنے دامن سے وابستگی پر مجبور کردیا،خطابت حضرات انبیاء کرام علہیم السلام کی دعوت و تبلیغ کاہتھیار ہے ،خطابت ہی نے ہزاروں مردہ دلوں میں زندگی کاصور پھونکا،خطابت ہی سے سردسینوں میں آتش عزم فروزاں ہوئی ،خطابت ہی سے پژمردہ دلوں کوباد بہار ی ملی،زبان وبیان کی کرم گستری ہی سے گم گشتہ راہ لوگوں کوایمان ویقین کی شاہراہ نصیب ہوئی۔(۲) عزیزان گرامی! عوام سے اجتماعاًہم کلام ہونے کانام خطابت ہے۔ اصطلاحاًاس فن کانام ہے جس کامقصودومطمح عوام سے خطاب کرنااوران کے دل ودماغ میں اپنی غایت ومنشااتارناہے،علامہ ابن رشدبحوالہتلخیص الخطابۃ ارسطو میں فرماتے ہیں کہ خطابت نام ہے اس فن کاجس کے ذریعہ اپنی بات دوسروں سے منوا ئی