قطرہ قطرہ سمندر بنام نگارشات فلاحی |
ختلف مو |
|
{…حوصلہ افزاء،بابرکت کلمات…} جامع المعقول والمنقول حضرت مفتی عبداللہ صاحب مظاہری دامت برکاتہم بانی ومہتمم وشیخ الحدیث جامعہ مظہرسعادت ،ہانسوٹ حامدًاومصلیًاومسلمًا،امابعد! جس طرح گفتگو کے مختلف اسلوب اورانداز ہوتے ہیں ،یہی حال قلم کا بھی ہے اس لیے قلم بھی انسان کی خاموش زبان ہے،اور زبان کے ذریعہ نکلنے والے احسا سا ت اورجذبات کا ترجمان بھی ہے،جیسے گفتگوکومؤثربنانے کے لیے اس کے آداب کی مکمل رعایت ضروری ہے،اسی طرح قلم سے نکلی ہوئی تحریرکومؤثربنانے کے لیے اس کے آداب وضوابط کوملحوظ رکھناضروری ہے،صاحب قلم اپنے مضامین اورتحریرات کے ذریعہ دنیاکوعظیم پیغام دیتاہے اوراس سے استفادہ کرنے والے کوترقیات کے بام ِ عروج پر دیکھنے کاخواہاں ہوتاہے اوریہ تب ہی ممکن ہے کہ جب ایک مؤثرمقرراس کام کوبروئے کارلائے۔ فیاض ازل نے برادرمحترم ’’مولاناعبدالرحیم فلاحی(استاذحدیث جامعہ اکل کوا) زیداقبالہٗ‘‘میں کئی غیرمعمولی خوبیاں ودیعت کردی ہیں ،عربی واردوکے ساتھ ساتھ میدا ن خطابت کے کامیاب فردہیں ،آپ کے روح پروروعملی خطابات تاہنوزنگاہوں کے سا منے ہیں ،سلیقہ مندی ،ہرعمل کو برتنے کاایک مخصوص اندازاورتعلیم ومطالعہ وتدریسی خدمات کے ساتھ ساتھ تصنیفی صلاحیت کا ذوق وغیرہ دسیوں ایسی خصوصیات کے حامل ہیں ۔ اللہم زدفزد اس وقت موصوف کی کاوش لطیف وجمیل اپنے خطوط،عمدہ مضامین و دیگر تحریرا ت