قطرہ قطرہ سمندر بنام نگارشات فلاحی |
ختلف مو |
|
خاندان اورتعلیم: آپ مرحومؒ مجاہد آزادی،محسن ِہندوستان، حضرت مولانا سیدحسین احمد مدنیؒ کے بڑے فرزندارجمندتھے،حضرت مولاناکی ولادت ۲۷؍اپریل ۱۹۲۸ء بروز جمعہ ۶؍ذی قعدہ ۱۳۴۶ھ سرزمین علوم نبوت’’ دیوبند‘‘میں ہوئی اور۶ فروری ۲۰۰۶ء کو ملک وملت کا یہ بے لوث خادم اس جہانِ رنگ وبوسے منہ موڑ کراپنے خالق و مالک سے جاملا،آپ علمی گھرانے کے چشم وچراغ تھے، ابتدائی تعلیم گھر کے دینی ماحول میں والدماجد کی زیرِ نگرانی ہوئی،اس کے بعددارالعلوم سے باضابطہ وابستہ ہوکر۱۹۴۹ء میں سندفراغت حا صل کی، اس دور کے اساطین ِعلم وفضل سے اپنے دامن ِمراد کو گوہرِ مقصود سے آراستہ کیا۔ہوتا ہے جادہ پیما وہ کارواں ہمارا: حضرت والا اپنی ۷۸؍سالہ زندگی میں تعلیمی ملی، سماجی، سیاسی خدمات میں پیش پیش رہے،لیکن کبھی بھی اپنے مرید ین ومتوسلین کے تزکیے اور ان کی اصلاح وتربیت سے غافل نہ رہے، اللہ کی رضا کا حصول مقصد ِحیات تھا،ان کی عبادت خشوع وخضوع سے لبریز ہوتی،حضرت کی مصروف زندگی کااندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ حضرت مولانا مرحوم ۱۹۵۲ء سے ۱۹۶۲ء تک ازہر ہند دارالعلوم دیوبندمیں مکمل ۱۰؍سال تک تدریسی خدمات سے وابستہ رہے،۱۹۶۰ء میں جمعیۃ علماء یوپی کے متفقہ صدرمنتخب ہوئے اور ۶۴ ۹ ۱ ء سے۹؍سال تک جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سیکریٹری کی حیثیت سے رہے اور۱۹۷۲ء سے تازیست ۶؍فروری۲۰۰۶ء کل ۳۳؍سال تک’’جمعیۃ علماء‘‘کے منصب ِصدارت پر فائز رہے،اس طویل مدت میں بالخصوص ۱۹۶۰ ء تا ۲۰۰۶ء تک آپ نے مسلمانان ِہند کی ،ہرمعاملے میں بھرپور شاندار قیادت کی۔