قطرہ قطرہ سمندر بنام نگارشات فلاحی |
ختلف مو |
|
{…ابتدائیہ…} (کتاب اورصاحب کتاب ) ازمولاناقاری حسین احمدصاحب قاسمی ؔمعروفیؔاستاذ جامعہ اکل کوا ----------------------------- اللہ تبارک وتعالیٰ نے تمام مخلوقات میں حضرت انسان کوگوناگوں صلاحیتو ں سے نوازاہے،ان میں سے ایک واضح اورنمایاں ترین صلاحیت اظہارمافی الضمیراور زبان وبیان کی صلاحیت ہے جس نے انسان کو اشرف المخلوقات بنانے میں ایک اہم ترین رول اداکیاہے،پھرکسی کے مضمون یاکتاب پراپنی رائے کا اظہار اور جنچاتلاتبصرہ کرنا،اسی طرح کسی چیزکے بارے میں اپنی مثبت انفعالاتی کیفیت کااظہاربہت ہی اہم اور نازک کام ہے،ہرکس وناکس کے بس کی بات نہیں ہے،لیکن جب اللہ تعالیٰ نوازنے پرآتاہے تومشکل سے مشکل کام کوآسان بنادیتاہے،پھرانسان اپنی لگن، تڑپ، دھن اورعملی محنت کے تسلسل ودوام میں ممارست سے اتنی مہارت حاصل کرلیتاہے کہ اس کی آراء کو معرکۃالآراء اوراس کی سندمستندمضمون کے طورپرپیش کی جانے لگتی ہے، بقول شاعر ؎ إذاقالت حذام فصدقوہا فان القول ماقالت حذام ان ہی شخصیات میں زیرنظرکتاب کے مصنف بھی ہیں جنہوں نے نہ معلوم کتنے لوگوں کااعتمادحاصل کیاہے،کہ اپنے اپنے میدان کے سرخیل اورسربرآوردہ حضرا ت بھی اپنی کتابوں پرتقریضات،حوصلہ افزاء کلمات اوردعائیہ سخنہائے گفتنی لکھوانے اور تحریرکرانے میں فخرمحسوس کرتے ہیں ۔