قطرہ قطرہ سمندر بنام نگارشات فلاحی |
ختلف مو |
|
اس کے اکثر مباحث،جد اول اور خاکوں کی صورت میں پیش کئے گئے ہیں اور آخر میں کچھ تمرین کااضافہ کیا گیاہے، نیز امتحان کے طرز پر MCQبھی شامل کردئے گئے ہیں تاکہ طلبہ کو تیا ری میں سہولت ہواورزیادہ سے زیادہ مباحث کی مشق اوراصطلاحات کااجراء ہو سکے۔ جناب حکیم فخر الاسلام صاحب (ایم، ڈی ) ایسے مفید اور لائق آفریں کام کے لیے شکریہ کے مستحق ہیں اور ان کے طرزِ تفہیم نے عربی مدارس کے مبتدی ومتوسط طلبہ کے لیے بھی اس کتاب کو یکساں طور پر مفید اور قابل استفادہ بنادیا ہے۔ دعاء ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف کی اس کاوش کو قبول عام سے نوازے۔ ضضضضضضضضضض{…منالِ اردو…} تصنیف:مولانامحمدناظم صاحب ملّی استاذجامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا اجاڑ طبیعتوں میں جلا پیدا کرنے کے جہاں اور بہت سے ذرائع اور اسباب ہیں وہیں اردوکی شیرینی بھی اپنا ایک خاص مقام رکھتی ہے اس سلسلے کی ایک کڑی اردو زبان کی پہلی سے پانچ مؤلفہ حضرت مولانا محمد اسمٰعیل خان صاحب بھی ہے،ان ہی پانچو ں کتب کے مشکل الفاظ کے معانی کے لیے کتاب بنام’’منالِ اردو‘‘جامعہ کے ایک استاذ رفیق من مولانا محمد ناظم صاحب ملی نے تالیف کی جومعلّمین ومتعلّمین کے لیے ایک گائیڈاور رہنما کی حیثیت رکھتی ہے خدا اس کو مؤلف کے حق میں باعث سعادت بنائے۔ ایں دعا از من وازجملہ جہاں آمین باد