قطرہ قطرہ سمندر بنام نگارشات فلاحی |
ختلف مو |
|
الفاظ قرآن کی،کسی نے بلاغت قرآن کی توکسی نے نحوقرآن کی،ایک باذوق طبقہ ایسا بھی ہردورمیں رہاہے جس نے متشابہات الفاظ قرآنی (یعنی ایک جیسے قرآنی کلمات و آیا ت ) کو اپنی محنت کا میدان بنایا،اس میں کسی نے سُوَرِ قرآن کی ترتیب اپنائی ،کسی نے پارے کی ترتیب اختیارکی،کسی نے ابتدائی آیات کے اعتبارسے کام کیا۔ بہرحال اچھاکام جوکرے ، جہاں کرے مفصل کرے کہ مختصرکرے وہ کام ،کام ہے،اس کی قدر کرنا،حوصلہ افزائی کرنا، ہمت بڑھاناہرمؤمن کااخلاقی فریضہ ہے،بڑی خوشی اورانتہائی مسرت کا مقام ہے کہ ہمارے جامعہ کے ہونہار،ہوشیار، خاموش مزاج ، خوش کرداراورخوش اخلاق فاضل عزیز م مولانامحمدعیاض لاڈساؤنگی اشاعتی ؔاستاذ تحفیظ القرآن جامعہ اکل کوا نے ایک البیلی انو کھی کتاب متشابہات القرآن کے موضوع پر پارو ں کی ترتیب سے مرتب کی ہے،اس کامسودہ میں نے خوددیکھا،جامعہ کے کئی اساتذہ ٔحفظ نے خصوصاً جناب قاری نثاراحمد صاحب کرالوی مظاہری ؔنے اس کی تصویب وتحسین فرمائی ہے، موصوف جامعہ تحفیظ القرآن میں تقریباً ایک دہائی سے وابستہ ہیں ،لگ بھگ پچاس طلبہ کوحافظ بنانے کی سعادت حا صل کرچکے ہیں ،ایسے تجربہ کار شخص نے اپنے طلبہ کی سہولت ِحفظ کے لیے کیاکچھ عرق ریزی نہ کی ہوگی۔ اللہ پاک سے دعاء ہے کہ اس کتاب کو قبولیت عامہ وتامہ نصیب فرمائے،اس کتاب کوحفظ قرآن سے وابستہ ہونے والوں کے لیے رہبرراہ ثابت فرماکر کتاب کو ان کے والدین،اساتذہ،محسنین ومعاونین کے حق میں ذخیرۂ آخرت بناکر فلاح وکامیابی کا ضامن بنائے۔ آمین! عبدالرحیم فلاحی ذی قعدہ ۱۴۳۴ھ