قطرہ قطرہ سمندر بنام نگارشات فلاحی |
ختلف مو |
|
اور وہا ں کے نو را نی ما حو ل اور اپنی عا شقا نہ کیفیت کا ایک بڑ ا ہی سنہرا مو قع عنا یت فر ما یا۔ الغر ض حج بھی اللہ تعالیٰ کی طر ف سے مقر ر کر دہ عبا د ا ت میں سے ایک نہا یت ہی اہم عبا د ت ہے ، جس کا ہر فعل بند ے کو اس کی عبد یت کا احسا س دلا تا ہے ، اور خا لق کی عظمت کو دلو ں میں بٹھا تا ہے ، چنا نچہ ذیل میں اسی اہم عبا دت کی فر ضیت اور افضلیت پر فر ا مین ِرسو ل صلی اللہ علیہ وسلم مع کچھ تشر یحا ت پیش خدمت ہے ، جو مفتی عاشق الٰہی صا حب مدنی ؒ کی چہل حدیث سے ما خو ذ ہیں ۔حج کی فرضیت اورافضلیت: حضرت ابو ہریرہؓ نے بیان فرمایا کہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم کو خطبہ دیتے ہوئے اراشاد فرمایا’’اے لوگو ! بلا شبہ تم پر حج فرض کیا گیا ہے، لہٰذا تم حج کیا کرو‘‘۔ (صحیح مسلم) حضرت عمرو بن العاصؓ فرماتے ہیں کہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا’’اے عمرو! کیا تم نہیں جانتے کہ اسلام ختم کر دیتا ہے ان گناہوں کو جو اسلام لانے سے پہلے کیے ہوتے ہیں اور ہجرت ختم کر دیتی ہے ان گناہوں کو جو اس سے پہلے کئے ہو تے ہیں اور حج ختم کر دیتا ہے ان گناہوں کو جو اس سے پہلے کئے ہوتے ہیں ۔ (ایضاً)حج مبرور: حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا گیا کون سا عمل سب سے زیادہ افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وسلم)پر ایمان لانا‘‘۔عرض کیا گیااس کے بعد کون سا عمل سب سے زیادہ افضل ہے؟ فرمایا’’اللہ کی راہ میں جہاد کرنا‘‘۔ عرض کیا گیااس کے بعد کون سا عمل افضل ہے؟ فرمایا’’ وہ حج مبرور ہے‘‘۔ (بخاری ومسلم)